Wednesday, April 23, 2025
Homesliderآئی پی ایل 2022 کی نیلامی کےلئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کےلئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے کھلاڑیوں کی نیلامی کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں جملہ 590 کرکٹرز دو روزہ میگا نیلامی کے دوران نیلامی کے ہتھوڑے کے نیچے جانے کے لیے تیار ہیں، جو 12 اور 13 فروری کو بنگلورو میں ہو گی۔ یہ آئی پی ایل کا 15 واں سیزن ہوگا اور عالمی کرکٹ کے کچھ بڑے ستارے اس باوقار ٹورنمنٹ کو روشن کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔نیلامی کے لیے رجسٹرڈ ہونے والے 590 کھلاڑیوں میں سے 228 کیپڈ پلیئرز، 355 ان کیپڈ پلیئرز اور سات کا تعلق اسوسی ایٹ نیشنز سے ہے۔

ہندوستانی کرکٹ کے بہترین ٹیلنٹ میں سے کچھ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ایک سخت مسابقت شروع ہوگئی ہے جب شریاس ایر، شکھر دھون، آر اشون، محمد سمیع، ایشان کشن، اجنکیا رہانے، سریش رائنا، یوزویندر چہل، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر، دیپک چہر، ایشانت شرما، امیش یادو نیلامی میں ہیں۔ آئی پی ایل کی 10 فرنچائزز چینائی سوپرکنگز، دہلی کیپٹلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، لکھنو¿ سوپر جائنٹس، ممبئی انڈینز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور، سن رائزرز حیدرآباد اور ٹیم احمد آباد بھی بولی لگائیں گی۔ فاف ڈو پلیسی، ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، کاگیسو ربادا، ٹرینٹ بولٹ، کوئنٹن ڈی کاک، جونی بیرسٹو، جیسن ہولڈر، ڈوین براوو، شکیب الحسن، وینندو ہسرنگا جیسے کرکٹ کے بڑے نام ٹیموں میں شامل ہیں۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا، کروڑ

روپے سب سے زیادہ ریزرو قیمت ہے اور زیادہ سے زیادہ 48 کھلاڑیوں نے خود کو اس زمرے میں رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔نیلامی کی فہرست میں 20 کھلاڑی ایسے ہیں جن کی ریزرو قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے جبکہ 34 کھلاڑی ایسے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں جن کی ریزرو قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔دریں اثناءحیدرآبادی ٹیم کے پاس زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو خریدنے کےلئے پیسہ موجود ہے اور امید کی جارہی کہ کین ولیمسن کی قیادت میںاس مرتبہ مڈل آرڈر کےلئے بہتر کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔