Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگآر جی آئی ائیر پورٹ پر،سونا اسمگلنگ کرنے کے جرم میں مسافر...

آر جی آئی ائیر پورٹ پر،سونا اسمگلنگ کرنے کے جرم میں مسافر گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو(ڈی آر آئی)نے شمس آبادکے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ائیر پورٹ (آر جی آئی اے) میں ایک مسافر اور اس کے ساتھی کو،شارجہ سے حیدرآباد سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔اور ان کے قبضے سے سونا ضبط کر لیا۔اطلاع کے مطابق

ضبط شدہ سونا 652.95گرام وزنی ہے،جس کی قیمت 24.61لاکھ روپئے ہے۔

اسپیشل انٹلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر،ڈی آئی آر عہدیداروں نے ایک مسافر کو روکا،جو انڈیگوطیارہ کے ذریعہ شارجہ سے حیدرآباد پہنچا تھا۔لکھنؤ کے رہائشی اس مسافر کی جانچ پڑ تال کے بعد پتہ چلا کی اس نے کسٹمائزڈ جینز پہنی ہو ئی تھی،جس میں سونا چھپا یا ہوا تھا۔اور وہ سونا اسے ائیر پورٹ کے باہر انتظار کر رہے وصول کرنے والے شخص کو دینا تھا۔کسٹم حکام نے مسافر اور اس وصول کنندہ دونوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے سونا ضبط کر لیا۔