میلبورن۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ابتدائی معلومات میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں تھی لیکن تادم تحریر ایک ہلاک اور کی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن روڈ پر لٹل چیپل اسٹریٹ کے قریب یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق زخمی افراد کی تعداد 3 سے 4 ہے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ، پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ فائرنگ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے جس کے باعث ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا پو لیس اور تفتیشی ایجنسیاں اس فائرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ لٹل چیپل اسٹریٹ اور مال ورن اسٹریٹ روڈ کے قریب تین بجکر10منٹ پر کئی لوگوں پر فائرنگ کی گئی ۔ چار افراد کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کروایا گیاہے جس میں ایک زندگی کی جنگ ہار گیا ۔