شہر آمبور جنوبی ہندوستان کا صنعتی شہر ہے۔ اسی صنعتی شہر میں اس تعلیمی سال خواتین کی اعلی تعلیم کے لیے ٹی۔ عبد الواحد چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹی عبدالواحد ویمنس کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کالج میں سالِ رواں 2025 -2024 کے لیے داخلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ عائشہ صدیقہ کی اطلاع کے بموجب یہاں خواتین کی تعلیمی اور دیگر ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
شہر آمبور میں ایک مدت سے خواتین کی اعلی تعلیم کے لیے ویمنس کالج کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ اسی ضرورت کے پیش نظر مینیجنگ ٹرسٹی الحاج جناب ٹی رفیق احمد صاحب نے یہ قابل تحسین اقدام اٹھایا ہے تاکہ خواتین کو اعلی تعلیم کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ یہاں تمل زبان کے علاوہ بطور مادری زبان طالبات کو اردو زبان پڑھنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ قابل اساتذہ کا تقرر بھی عمل میں آچکا ہے۔
شہر آمبور اور اس کے قرب و جوار میں رہنے والے والدین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی طالبات کو اس کالج میں داخلہ دلوا کر انھیں اعلی تعلیم سے آراستہ کریں۔ طالبات کے لیے آمد و رفت کا خیال رکھتے ہوئے کالج کی انتظامیہ کی طرف سے کالج بس کا انتظام کیا گیا ہے۔
مستقبل کے منصوبوں میں اہم سہولت اگلے سال سے دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات کے لیے ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس زرین موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے والدین اپنی لڑکیوں کو اس کالج میں داخلہ دلوائیں۔داخلہ فارم پرنسپل کے دفتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس کالج میں امسال درج ذیل کورسس کو منظوری دی گئی ہے۔ اگلے سال سے طالبات کے ذوق و شوق کا خیال رکھتے ہوئے مزید نئے کورسس شروع کیے جائیں گے۔
۔ بی۔کام (جنرل) بی۔ایس۔سی (نفسیات) بی۔ایس۔سی (کمپیوٹر سائنس)
۔بی۔ایس۔سی (انٹیریر ڈیزائن اینڈ ڈیکور) بی۔سی۔اے تمل اور اردو بطور مادری زبان
یہ کہانی تھرڈ پارٹی سنڈیکیٹڈ ذرائع سے لی گئی ہے ۔ راوی میڈیا اس کہانی کی کسی بھی نوعیت کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے ۔ راوی میڈیا مینجمنٹ وائی دیس نیوز ڈاٹ کام بغیر کسی اطلاع کے کہانی کے مواد کو تبدیل یا حذف کرسکتا ہے ۔۔۔