Wednesday, April 23, 2025
Homesliderآندھراپردیش واقعہ، مہلوکین کی تعداد 9ہوگئی۔وزیراعلی نےمعاوضہ اعلان کیا

آندھراپردیش واقعہ، مہلوکین کی تعداد 9ہوگئی۔وزیراعلی نےمعاوضہ اعلان کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

وجئے واڑہ :   آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وجئے واڑہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال کوویڈ کیر سنٹر میں آج صبح پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ میں مہلوکین والے افراد کے ارکان خاندان کے لئے فی کس 50لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی۔

وزیراعلی نے اس واقعہ کے ساتھ ہی اعلی عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں اور فوری طورپر مناسب راحت کاموں کے ساتھ ساتھ متاثرین کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 9تک جاپہنچی۔کلکٹر نے کہا کہ 7افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر کی اسپتال میں موت ہوئی۔مزید دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس سورنا پیلس ہوٹل میں وجئے واڑہ کے پرائیویٹ رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر سنٹر چلایاجارہا تھا۔

اس واقعہ کی جانچ مختلف زاویوں سے کی جارہی ہے۔اتوار کی صبح تقریبا پانچ بجے یہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس وقت تمام سوررہے تھے۔