Wednesday, April 23, 2025
Homesliderآوارہ کتوں کے خلاف حکام کی کارروائیوں میں تیزی ،عوام کو شکایت...

آوارہ کتوں کے خلاف حکام کی کارروائیوں میں تیزی ،عوام کو شکایت کرنے فون اور ایپ کی سہولت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے عوام کو آوارہ کتوں کے مسائل سے چھٹکارہ دلوانے کےلئے اپنی کارروائیوں میں تیزی پیدا کردی ہے اور اب کتے پکڑنے  کی مزید 16 گاڑیاں کرائے پر  حاصل کرلی ہیں ۔حکام کے مطابق  اسٹریٹ ڈاگ (آوارہ کتوں) کی مصیبت پرقابو پانے کے اپنے اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے حیدرآباد کی گلیوں میں کتوں سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کی طرف اقدامات کردئے ہیں ۔

میونسپل کارپوریشن ابھی تک آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لئے اپنی 14 گاڑیاں چلارہی تھی لیکن ان مسائل کو جلد قابو میں لانے کےلئے  موجودہ  گاڑیوں کے علاوہ  میونسپل کارپوریشن نے کرایہ کی اب مزید 16 گاڑیاں متعارف کروائی ہیں۔ آوارہ کتوں کو پکڑنے  والی گاڑیوں   کی جملہ اب  تعداد 30 ہوگئی ہے ۔ علاوہ ازیں ایک گاڑی کوخصوصی طورپر ہر میونسپل دائرے کے لئے چلایا جاتا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے چیف ویٹرنری آفیسر عبدالوکیل نے کہا ہے  کہ اگرچہ گاڑیاں آوارہ کتوں کے مسائل  پرقابو پانے کے ارادے سے متعارف کروائی گئیں لیکن موسم گرما کے دوران عام طور پر آوارہ کتوں کے بارے میں شکایات میں اضافہ ہونے پرتوجہ زیادہ ہوتی ہے۔اس کی بنیادی وجہ گرمی کے دوران پانی کی قلت اور خوراک کی عدم دستیابی  ہے۔ انہوں نے کہا زیادہ اہم بات یہ ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ اورتیز گرمی کی وجہ سے کتے چڑچڑے ہوجاتے ہیں اوربعض اوقات حملہ آوربھی ہوجاتے ہیں۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے گلی کے آوارہ کتوں کے مسائل پر قابو پانے کی طرف بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔ عام طور پرکتے پکڑنے والی وین اور حکام کسی علاقے کا معائنہ کرتے ہیں اور کتوں کو پکڑتے ہیں۔ وہ پہلے ان کا معائنہ کرتے ہیں کہ کانوں پر ‘V’ نشان دیکھ کرکتوں کی نسبندی کا علم بھی ہوجاتا ہے ۔ وی کے نشان کی موجودگی کے بعد حکام ان کتوں کوانٹی ریبیز ویکسین لگاتے ہیں اور قواعد کے مطابق اسی جگہ پر چھوڑ دیتے ہیں۔

ہر گاڑی عام طور پر ایک دن میں 10 کتوں کو پکڑتی ہے اور ان کے مشاہدات کی بنیاد پرمتعلقہ حکام ویکسین لگاتے ہیں یا جانوروں کی دیکھ بھال کے مراکز کو منتقل کرتے ہیں۔جی ایچ ایم سی ہیلپ لائن نمبر 040-2111-1111 یا MyGHMC  ایپ پر آوارہ کتوں کے متعلق شکایات درج کی جاسکتی ۔