Tuesday, June 10, 2025
Homeٹرینڈنگآٹوموبائل شعبہ میں صورت حال مزید پریشان کن

آٹوموبائل شعبہ میں صورت حال مزید پریشان کن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان کی آٹوموبائل صنعت میں چھائی مندی کی وجہ سے اگست میں مسافر کاروں کی فروخت گذشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلہ میں 41.1 فیصد کی شدید گراوٹ سے ایک لاکھ 15 ہزار یونٹ رہ گئی۔سوسائٹی آف انڈین آٹو موبائلس مینوفیکچررس (سیام) نے اگست2019 کو گاڑی فروخت کے اعداد و شمار جاری کیے ۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اگست میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت بھی گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.2 فیصد سے گھٹ کر 15.1 لاکھ یونٹس رہ گئی۔

سیام کے اعداد و شمار کے مطابق درمیانہ اور بھاری کمرشیل گاڑیوں کی فروخت نصف سے بھی کم رہ گئی۔ اس زمر ہ میں فروخت 54.3 فیصد گھٹ کر 15573 یونٹ رہی۔ ہلکی کرشیل گاڑیوں کی فروخت 28.2 فیصد گھٹ کر 36 ہزار 324 یونٹ رہی۔کرشیل گاڑیوں کی فروخت 38.7 فیصد گھٹ کر 51876 یونٹ رہی۔ مسافر گاڑیوں کی فروخت 31.6 فیصد گر کر 1.96 لاکھ یونٹس رہی۔

گاڑیوں کی برآمدات میں 2.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ اگست میں 4.2 لاکھ یونٹس رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے اگست کے پانچ ماہ میں میں جملہ گاڑی پیداوار بھی 12.25 فیصد گھٹ کر ایک کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار 944 گاڑیاں رہ گئیں۔ گزشتہ سال اس دوران ایک کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار 848 گاڑیاں تیار کی گئی تھیں۔پانچ ماہ کی مدت میں مسافر گاڑیوں کی فروخت 23.54 فیصدکم رہی۔

دریں اثناءکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے کہاکہ جب ملک میں اقتصادی مندی سے لو گ بے حال ہیں تو حکومت اپنے 100دنوں کی کامیابیاں بیان کرنے میں مصروف ہے اور اس کے لئے وہ جگہ جگہ تقریبات کررہی ہے ۔

پارٹی کی قومی کونسل نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ ایک مہینہ سے جموں۔کشمیر میں بحران کی صورتحال ہے اور عوام کے جمہوری حقوق چھین لئے گئے ہیں۔ آسام میں 20 لاکھ عوام کو قومی شہری رجسٹر سے ہٹا دیا گیا جس سے انکی شہریت پر غیریقینی کی صورتحال ہے ۔

معربی بنگال اور دیگر ریاستوں میں ایسے لوگوں کو بی جے پی کارکنوں اور وزرا کی طرف سے دھمکی دی جارہی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت ایسے زرعی بحران جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی اور بے روزگاری کے مسئلہ کو حل نہیں کرپارہی ہے ۔عدم رواداری بڑھ رہی ہے اور سنگھ پریوار تباہ کن پالیسیاں اختیار کررہا ہے جبکہ حکومت اپنی کامیابیاں بیان کرنے میں مصروف ہے ۔

سی پی آئی نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر عوام کے مسائل کو حل کرے اور ملک کے اتحاد و یکجہتی کے لئے کام کرے نیزملک کی معیشت کو کامیابی کی سمت لانے کا کام کرے ۔