Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگاترپردیش میں مستحکم موقف کو بچانے امیت شاہ کا دورہ لکھنو

اترپردیش میں مستحکم موقف کو بچانے امیت شاہ کا دورہ لکھنو

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنو۔ بی جے پی کے قومی صدرامیت شاہ ان دنوں اترپردیش میں سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ ہی مصروف ہوچکے ہیں کیونکہ وہ یہاں اپنی پارٹی کے مستحکم موقف کو خطرہ میں ڈالنا نہیں چاہتے۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں واقع بی جے پی ریاستی دفتر پہنچ کر بی جے پی صدر امیت شاہ نے اودھ خطے کے تحت 16 پارلیمانی نشتوں پر پارٹی کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور گورکھپور اور دیوریا نشت کے بارے میں امیدواروں سے تفصیلی گفتگو کی۔

 بی جے پی ذرائع کے بموجب پارٹی صدر نے اودھ خطے کی 16 پارلیمانی نشتوں پر تیاریوں اور پارٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گورکھپور،دیوریا سمیت کچھ دیگر نشتوں کو این ڈی اے اتحادیوں کے لئے چھوڑنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

امیت شاہ نے اودھ ڈویژن کی تمام پارلیمانی نشتوں پرگراونڈ رپورٹ طلب کی اور لیڈروں کو انتخابی مہم تیزکرنے کے ساتھ ہی بوتھ سطح کے کارکنوں کی ہرممکن تعاون کرنے کی ہدایت دی۔ شاہ نے پارٹی کی جانب سے موقع دئے گئے نئے امیدواروں کی گراونڈ روپورٹ جاننے میں دلچسپی دکھائی۔ امیت شاہ لکھنومیں اترتے ہی بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچے اور فورا پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ بیٹھ کر پارلیمانی حلقوں میں انتخابی تیاریوں پر خوروخوض کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ، اترپردیش بی جے پی کے صدر مہندر ناتھ پانڈے ، لوک سبھا انچارج و مرکزی وزیر جے پی نڈا، ریاستی جنرل سکریٹری(تنظیم) سنیل بنسل سمیت دیگر سینئر لیڈر اجلاس میں موجود رہے ۔

اودھ کی 16 نشتیں جس پر بی جے پی صدر نے باریکی سے جائزہ لیا ان میں لکھنو، موہن لال گنج، رائے بریلی، اناو، سیتا پور، دھورارا، لکھیم پورکھیری، ہردوئی، مشریخ، فیض آباد، بارہ بنکی، امبیڈکر نگر، گونڈہ، شراوستی اور قیصر گنج شامل ہیں۔ رائے بریلی کے علاوہ ان تمام نشتوں پر بی جے پی نے 2014 کے عام انتخابات میں کامیابی درج کی تھی۔