قبرص ۔ نوجوان برطانوی لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے 11 اسرائیلی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق قبرص میں اسرائیلی سیاحوں نے متاثرہ لڑکی کو اس کے ہوٹل کے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں پولیس نے زیر حراست اسرائیلی نوجوانوں کو ضلعی عدالت میں پیش کر کے ان ریمانڈ کی استدعا کی۔پارہلی مانی کی ضلعی عدالت میں پیش کردہ اسرائیلی نوجوانوں کے خلاف پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو 8 دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔
عدالت نے 19 سالہ برطانوی لڑکی کو عصمت ریزی کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی سیاحوں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت میں پیش کردہ ملزمان کی عمریں 16 تا 18 سال کے درمیان ہیں۔ زیرحراست اسرائیلی نوجوانوں کے سر ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا اور بند کمرے میں عدالتی کارروائی ہوئی۔زیر حراست اسرائیلی نوجوانوں کے بعض اہلخانہ عدالتی کارروائی کے وقت موجود تھے۔
اس ضمن میں کہا گیاکہ 19 سالہ برطانوی سیاح کو اسرائیلی نوجوانوں نے ہوٹل کے پارٹی ریزورٹ میں عصمت ریزی کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل سفارت کار یوسی ورمبرانڈ پیش رفت سے آگاہ ہیں اور زیر حراست اسرائیلی نوجوانوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار اسرائیلی نوجوانوں کے اہلخانہ کو حالیہ پیش رفت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔