Monday, May 27, 2024
Homesliderاردو کے نثری اصناف ، حیدرآباد میں دوروزہ قومی سمینار

اردو کے نثری اصناف ، حیدرآباد میں دوروزہ قومی سمینار

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین حسینی علم حیدرآباد میں دوروزہ قومی سمینار اردو کی نثری اصناف کے عنوان  پر 18اور19مارچ کو منعقد کیا جارہاہے ۔ ا س سمینار کا افتتاحی اجلاس صبح دس بجے منعقدہوگا۔ اس قومی سمینار میں ہندوستان کے مختلف جامعات کے پروفیسرس، اسکالرس، ادباءوشعراءحصہ لے رہے ہیں۔ ڈاکٹرنیلماں (ہیڈ سی وی آر نیوز وسماجی جہد کار) مہمان خصوصی ہوں گی۔ کلیدی خطبہ پروفیسر بیگ احساس(سا بق صدرشعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد)دیں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹرمحمدغوث(ڈائرکٹر/سکریٹری اردواکیڈیمی تلنگانہ)، پروفیسر بیگ احساس پروفیسرظفرالدین(ڈائرکٹر،ڈائرکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈپبلی کیشنز، مانو)،پروفیسر سید فضل اللہ مکرم(صدر شعبہ اردویونیورسٹی آف حیدرآباد)،پروفیسر نسیم الدین فریس(صدرشعبہ اردو مانو)، ڈاکٹرسیدفاضل حسین پرویز(ایڈیٹرگواہ)، پروفیسر سیما صدیقی(مانو)،،ڈاکٹرشمس الہدی (مانو)،قمرجمالی،نفیسہ خان،مجید بیدار(سابق صدر شعبہ اردوجامعہ عثمانیہ)، ڈاکٹرمسرت جہاں (مانو)، ڈاکٹربی بی رضا خاتون(مانو)، پروفیسر دبیر احمد(اردواکیڈیمی مغربی بنگال)،مختارعلی(ممبراردواکیڈیمی مغربی بنگال) اور ڈاکٹرسیدتاج الدین (ایڈیٹرنوبل نیوز لینک،بنگلور) شرکت کریں گے ۔

پروگرام کے کوکنوینرس ڈاکٹرمختاراحمدفردین، ڈاکٹرمحامدہلال اعظمی،ڈاکٹرنہال افروز(مانو)رہیں گے ۔ پرنسپل کالج ڈاکٹربی سنیتا پدماوتی اورپروگرام کنوینر ڈاکٹرعبدالقدوس نے محبان اردو سے اس دوروزہ قومی سمینار میں شرکت کی درخواست کی ہے ۔ اس موقع پر قلمی سفر(مصنف: ڈاکٹرمختاراحمدفردین)،جہان اطفال(مرتب:ڈاکٹرعبدالقدوس)،صدائے شبلی(مدیرڈاکٹرمحامدہلال اعظمی) اور ہندی کہانی کے ابتدائی نقوش اور چند اہم کہانیاں (مترجم:ڈاکٹرمحمدنہال افروز) کی کتابوں کی رسم اجراءعمل میں آئے گا۔ دوروزہ قومی سمینار کے دوسرے دن جمعہ کو اسکالرس آن لائن اپنے مقالے پیش کریں گے اور اسکےلئے  زوم آئی ڈی: 2197559899ہے ۔