نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نیدہلی کے عوام کو پانی سے متعلق بڑا تحفہ دیا ہے اور انہوں نے منگل کو تقریبا 13 لاکھ افراد کے پانی کے واجبات کو معاف کر دیا۔
”یہ دہلی کے عوام کو قومی دھارے میں شامل ہونے اور پانی کے میٹر لگوانے کے لئے کھلی دعوت ہے۔صرف وہ صارفین جنہوں نے 30نومبر سے پہلے میٹر لگائے ہیں،وہ ہی اس اسکیم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
اس سلسلہ میں،وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے پچھلی حکومتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے ”پہلے دہلی میں واٹر بل ہوتا تھا،پانی نہیں۔۔۔اب دہلی میں پانی ہے،بل نہیں۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے ہر گھر کو اگلے پانچ سالوں تک 24گھنٹے پینے کا صاف پانی ملے گا۔یعنی وہ آنے والے سالوں مین تمام دگھروں میں 24گھنٹے پانی مہیا کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں۔