Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگاسد اویسی نے 10جنوری کو سی اے اے کے خلاف بڑی ریلی...

اسد اویسی نے 10جنوری کو سی اے اے کے خلاف بڑی ریلی نکالنے کا کیا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اعلان کیا ہے کہ 10جنوری کو شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف ایک وسیع ریلی کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا،اور25 جنوری کی آدھی رات کو تاریخی چار مینار  کے پاس قومی پرچم لہرائیں گے۔

ہفتہ کے روز شہر کی40مختلف تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر کئے گئے ”ملین مارچ‘[ کی زبر دست کامیابی کے چند گھنٹوں بعد،حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ 10جنوری کی ریلی عید گاہ میر عالم سے شروع ہوگی اور شاستری میدان پر اختتام پذیر ہوگی۔اویسی نے کہا کہ ”تلنگانہ حکومت نے شہر میں ریلی کی اجازت سے انکار کردیا،انہوں نے راجندر نگر (مضافات میں) اس تقریب کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 25جنوری کو چارمینار میں ایک بڑے پیمانے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا اور آدھی رات کو وہ قومی پر چم لہرائیں گیاور قومی ترانے پڑھیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین اور ملک کو بچانے کے مقصد کے لئے ملک کے نامور شعراء کو مدعو کیا جائے گا۔

اویسی نے یہ اعلان سنگاریڈی ٹاؤن میں یو نائیٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی (یو ایم اے سی) کے زیر اہتمام سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے منعقدہ ایک جلسہ عام کے دوران کیا۔انہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ آئین کی تجویز کو پڑھتے ہوئے اپنی سیلفیاں،ویڈیو بنائیں،اور یہ ویڈیوز مرس موڈ یفکیشن ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹک ٹاک،فیس بک اور یو ٹیوب پر پوسٹ کریں۔اویسی نے وزیر آعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ کالا دھن واپس لائیں۔

اسد اویسی نے پرامن طور پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا عوام کو مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج آئندہ چار۔پانچ ماہ تک جاری رہنا چاہئے،تاکہ حکمرانوں کو معلوم ہا جائے کہ عوام جاگ گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کو سلام کرتے ہیں کہ انہوں نے احتجاج میں نئی جان ڈال دی۔

رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اتر پردیش میں یوگی حکومت کی طرف سے کی جانے والی زیادتیوں کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ یوپی پولیس نے بد ترین مظالم کا سہارا لیا،جس میں ایک 70سالہ مذہبی شخصیت کی پیٹائی کی اور 14سال کے دو لڑ کوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یوپی میں بی جے پی حکومت نے عوامی املاک کو ہونے والے نقصانات کی وصولی کے لئے تشدد میں ملوث افرادکے اثاثے ضبط کر لئے۔اقلیتوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے مودی نے سی اے اے مخالف مظاہرین کو پاکستان کی مذ مت کرنے کے مشورے دینے پر،اویسی نے کہا کہ ہندوستان کے عوام کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مودی کو یاد دلاتے ہوئے کہا ”ہمارا پاکستان سے کیسے تعلق۔؟ہم اپنے خوابوں میں بھی پاکستان کے بارے میں نہیں سونچ سکتے۔اسد اویسی نے پاکستان کے وزیر آعظم سے سکھوں کی حفاظت اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے بند کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا”زمین پر کوئی طاقت ہماری ہندوستانیت اور ہماری مذہبی شناخت نہیں چھین سکتی۔

اسد اویسی نے کہا کہ ”سی اے اے آئین کے مخالف ہے اور یہ ہندوستان کو ہندو قوم بنانے کی سمت ایک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان،بنگلہ دیش اور افغانستان کے مظلوم لوگوں کو شہریت دینے کے خلاف نہیں ہیں،لیکن یہ مذہب کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ پی این آر،این آر سی کی طرف پہلا قدم ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔اور مطالبہ کیا کہ وہ کیرالہ حکومت کے بنائے ہوئے پی آر سی کے طور پر بنے رہنے کا مطالبہ کیا۔