Tuesday, December 3, 2024
Homesliderاسرائیلی الیکشن پینل نے عرب پارٹی کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے...

اسرائیلی الیکشن پینل نے عرب پارٹی کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

یروشلم ۔ اسرائیل مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے کے الزام میں ایک اسرائیلی عرب پارٹی کو نومبر میں ہونے والے ملکی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔نوارکان کے حق میں اور پانچ کے خلاف ووٹ دینے کے ساتھ اسرائیل کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے بلاد کو نااہل قرار دینے کی درخواست کو اس بنیاد پرقبول کیا کہ پارٹی مبینہ طور پر اسرائیل کو یہودی اور جمہوری ریاست کے طور پر منسوخ کرنے کی حمایت کرتی ہے۔

بلاد عبرانی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا مخفف ہے، ایک الگ بیان میں اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست  کرے گا۔پارٹی کے رہنما سمیع ابوشہادیہ نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع بینی گینٹز اورنگران وزیر اعظم یائر لیپڈ کی جانب سے ایک عرب قیادت کو ان کی سیاسی ضروریات کے مطابق تیار کرنے کی کوشش ہے۔پچھلے انتخابات میں بلاد جوائنٹ لسٹ کے ساتھ انتخاب لڑا تھا، جو تین سے چار عرب جماعتوں کا اتحاد تھا لیکن دو ہفتے قبل اتحاد ٹوٹ گیا۔نیز سروے کے مطابق، بلاد کو پارلیمنٹ میں داخلے کے لیے درکار انتخابی حد سے گزرنے کی امیدیں مدھم ہو گئیں۔

اسرائیل کے انتخابی قوانین کے تحت اگر کوئی پارٹی انتخابی حد سے گزرنے میں ناکام رہتی ہے، تو اس کے ووٹوں کو شمار نہیں کیا جاتا۔ اگر بلاد نہیں چلے گا تو وہ لوگ جنہوں نے اسے ووٹ دینے پرغورکیا ہے اس کے بجائے اسرائیل کی دیگر تین عرب جماعتوں میں سے کسی ایک کو ووٹ دے سکتے ہیں، جو لیپڈ یا گانٹز کی قیادت میں اتحاد میں شامل ہونے پر زیادہ راضی ہیں۔ بلاد نے بارہا ایسے اتحاد میں شامل ہونے کی مخالفت کی ہے۔

کمیٹی نے متحدہ عرب لسٹ، ایک عرب-اسرائیلی جماعت کو انتخاب لڑنے سے روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ منصور عباس کی قیادت میں پارٹی، حکمران اتحاد کا حصہ ہے، آٹھ جماعتوں کا ایک متنوع اتحاد جو سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے صرف ان کی مرضی سے متحد ہے۔اسرائیل کے عرب شہری ملک کی آبادی کا تقریباً 20 فیصد ہیں۔ یہ وہ فلسطینی ہیں جنہوں نے 1948 میں اسرائیل کی طرف سے آزادی کے اعلان کے فوراً بعد شروع ہونے والی عرب اسرائیل جنگ کے دوران اپنا مقام نہیں چھوڑا تھا۔