نئی دہلی۔ مرکزی برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشانک نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کوروناوائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسکولوں اور کالجوں کے دوبارہ آغاز کے بارے میں 14 اپریل کو فیصلہ کرے گی۔ خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کا تحفظ حکومت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ان کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تیار ہے کہ اگر اسکولوں اور کالجوں کو 14 اپریل سے بھی بند رہنے کی ضرورت ہے تو طلبہ کو کسی قسم کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔
اس وقت فیصلہ لینا مشکل ہے۔ ہم 14 اپریل کو صورتحال کا جائزہ لیں گے اور حالات پر منحصر ہوکر اس بارے میں فیصلہ لیا جائے گا کہ کیا اسکول اور کالج اب دوبارہ کھولے جاسکتے ہیں یا زیادہ وقت کے لئے بند کرنا پڑے گا۔ پوکھریال نے کہا کہ ملک میں 34 کروڑ طلبا ہیں ، جو امریکہ کی آبادی سے زیادہ ہیں۔ وہ ہمارا سب سے بڑا خزانہ ہے۔ طلباء اور اساتذہ کا تحفظ حکومت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔21 روزہ ملک گیر لاک ڈاون کا اختتام 14 اپریل کو ہوگا۔
حکومت کی طرف سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ لاک ڈاو¿ن میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ تاہم لاک ڈاون کا اعلان ہونے سے پہلے ہی اسکولوں اور کالجوں کی کلاسوں کو پہلے ہی معطل کردیا گیا تھا لیکن کلاس پہلے ہی متعدد سرکاری پلیٹ فارم جیسے سویم کا استعمال کرکے آن لائن کرائے جارہے ہیں۔ وزیر نے مزید کہا ہے کہ ہم 14 اپریل کے بعد اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کے لئے ضرورت پڑنے پر طلبا کو کسی قسم کا تعلیمی نقصان نہ ہونے کی یقین دہانی کے لئے تیار ہیں۔میں لاک ڈاون کے دوران اسکولوں اور کالجوں کے ذریعہ عمل کے منصوبے کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہا ہوں۔ پوکھریال نے کہا جیسے ہی صورتحال میں بہتری آنے اور لاک ڈاون کو ختم کرنے کے بعد زیر التواءامتحانات اور جائزہ لینے کے لئے بھی ایک منصوبہ تیار ہے۔