Wednesday, April 23, 2025
Homesliderافریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف شکست

افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی ۔ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی بدقسمتی کا سلسلہ جاری رہا اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سوپر 12  کے پہلے اور سنسنی خیز مقابلے میں کئی مواقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ جنوبی افریقہ کم اسکور والے اس مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست دے گی جبکہ افریقی کپتان بووما نے کئی موقع پر شاندار فیصلے کئے اور کھلاڑیوں نے فیلڈینگ میں شاندار مظاہرہ کیا لیکن آخر میں ناکامی ہی افریقی ٹیم کا مقدر بنی ۔

تفصیلات کے بموجب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سوپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔آسٹریلیا کی کامیابی میں لوور آرڈر میں اسٹونس اور وکٹ کیپر ویڈ کی پارٹنر شپ نے اہم رول ادا کیا ۔اسٹونس نے 16 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 24 رنز بنائے جبکہ ویڈ نے 10 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 15 رنز اسکور کئے ۔ان دونوں نے  5 ویں وکٹ کے لئے 4.2 اوورس میں 40 رنز بنائے ۔

قبل ازیں ابوظہبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں منعقدہ  گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 40 اور ڈیوڈ ملر 16 رنز بناکر نمایاں رہے کیونکہ آسٹریلیائی فاسٹ بولروں نے افریقہ کے ٹاپ آرڈر کو بہتر مظاہرہ کے موقع نہیں دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے فی کس دو وکٹیں لی جبکہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔نشانے کے تعاقب  میں آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں کپتان ایرون فنچ کوئی رن بنائے بغیر اینرج نوکیا کا شکار بن گئے۔اسکور 20 تک ہی پہنچا تھا کہ ڈیوڈ وارنر بھی صرف 14 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔17 گیندوں پر 11 رنز بنانے والے مچل مارش نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ اسکور کو 38 تک پہنچایا لیکن وہ اس موقع پر پویلین لوٹ گئے۔

تین وکٹوں  کےنقصان کے بعدا سمتھ اور گلین میکسویل نے 43رنز کی اہم شراکت قائم کر کے اسکور کو 80 تک پہنچایا اور ٹیم کو مقابلے میں واپس لے آئے۔ان کے بعد مارکوس اور میتھیوز نے ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا۔یاد رہے کہ سوپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی سرفہرست  دو ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل  کریں گی۔