Wednesday, June 18, 2025
Homesliderالجزائر کے 19 صوبوں میں نکاح پر پابندی

الجزائر کے 19 صوبوں میں نکاح پر پابندی

- Advertisement -
- Advertisement -

الجزائر: الجزائر کے 19 صوبوں کے گورنروں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے نکاح کی تقریبات پر پابندی لگا دی ہے۔حالیہ دنوں کے دوران خاندانی تقریبات کی وجہ سے کورونا وائرس کے معاملات  میں اضافہ دیکھنےمیں آیا تھا۔

ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت سمیت الجزائر کے 48 صوبوں میں سے 19 میں تا ہدایت ثانی نکاح کی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔الجزائر کے کئی سرکاری اداروں نے رپورٹ دی تھی کہ ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر وزارت صحت کے ضوابط کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کے مریض بڑھ رہے ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات بھی کورونا کے معاملات  بڑھنے کا بڑا سبب ہیں۔یاد رہے کہ الجزائر میں  کورونا وائرس سے اب تک 959 افراد ہلاک جبکہ16404 متاثر اور 11884 صحت یاب ہوئے ہیں۔