Tuesday, June 10, 2025
Homesliderامارات میں کورونا کے 60 لاکھ سے زائد معائنے

امارات میں کورونا کے 60 لاکھ سے زائد معائنے

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 435 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد جملہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 65 ہزار 341 ہوگئی۔پچھلے 24 گھنٹوں میں 113 افراد صحت یاب ہوئے ۔ شفا یاب ہونے والوں کی تعداد5822 ہوگئی ہے۔ امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق پچھلے 24گھنٹے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی  ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 367 ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا کہ پچھلےچوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 72 ہزار نئے ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن العویس نے کہا ہے کہ امارات نے کووڈ 19 کے 60 لاکھ سے زیادہ لیباریٹری ٹسٹ کیے جا چکے۔امارات کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے مضر اثرات سے معاشرے کو بچانے کی حکمت عملی کے تحت کووڈ لیباریٹری ٹسٹ کرا رہا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق ابوظہبی میں اماراتی حکومت کی جانب سے میڈیا کو دی جانے والی تفصیلات کے دوران وزیر صحت نے اطمینان دلایا کہ اقتصادی، سماجی اور طبی محاذوں پر وبا سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ امارات نے حالیہ ایام کے دوران محمد بن راشد میڈیکل ریسرچ سنٹر قائم کیا ہے۔ یہ میڈیکل تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم اضافہ ثابت ہوگا۔

عبدالرحمن العویس نے اعتراف کیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امارات میں کورنا وائرس کے مصدقہ معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ آئندہ ایام میں وائرس سے متاثرین کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ جائے۔ سب کو ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔اس سلسلے میں سماجی فاصلے کا احترام ، ملاقاتوں کا سلسلہ محدود اور تقریبات سے گریز کرنا ہوگا۔