Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیامریکہ ایران کشیدگی پر سعودی عرب کا خلیجی ریاستوں کے ساتھ  ہنگامی...

امریکہ ایران کشیدگی پر سعودی عرب کا خلیجی ریاستوں کے ساتھ  ہنگامی اجلاس

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیج میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر خلیجی اور عرب ریاستوں کے رہنماؤں کو ہنگامی طور پر 30 مئی کو مدعو کرلیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن حملے کی صورت میں پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔امریکا ایران کشیدگی پر سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا، 30 مئی کو مکہ میں دونوں تنظیموں کا اجلاس ہو گا۔اجلاس میں امریکہ ایران کشیدگی سمیت خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کے بموجب سعودی عرب ایران سے جنگ نہیں چاہتا لیکن ان پر حملے کی صورت میں پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ اب فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کیا کرتا ہے۔سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل امریکہ کو خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔