Wednesday, April 23, 2025
Homesliderامریکہ میں مقیم تلنگانہ کے نوجوان کا وزیر تارک راما راو کو...

امریکہ میں مقیم تلنگانہ کے نوجوان کا وزیر تارک راما راو کو سالگرہ کا خصوصی تحفہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: امریکہ میں مقیم تلنگانہ کا ایک نوجوان تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی تحفہ دینا چاہتا ہے۔اروند نامی یہ نوجوان مسٹرراو کا مداح ہے۔اس نے تارک راما راو کے 108اسکیچ تیار کئے ہیں۔حیدرآباد کے اشوک نگر آرٹی سی چوراہا علاقہ میں رہنے والا اروند دو دہائی قبل امریکہ ملازمت کے لئے گیا تھا۔اس نے وہاں اُوپس گروپ تشکیل دیا۔وہ سان فرانسسکو سے یہ گروپ چلاتا ہے۔حال ہی میں اس نے کورونا لاک ڈاون کے عرصہ کے دوران کے تارک راما راو کے اسکیچس کی تیاری کا کام شروع کیا۔اس نے تارک راما راو کے 108اسکیچس تیار کئے۔اروند نے کہا کہ وہ یہ اسکیچس تارک راما راو کی اس ماہ کی 24تاریخ کو ہونے والی سالگرہ کے موقع پرتحفہ کے طورپر ان کو پیش کرے گا۔