Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیامریکہ کا مشرق وسطیٰ میں1500 اضافی فوج تعینات  کرنے کا اعلان

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں1500 اضافی فوج تعینات  کرنے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن ۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے پر ایران سے کشیدگی کے تناظر میں مشرق وسطیٰ میں اضافی 1500 فوج تعینات کرنے کا اعلان کردیاہے۔ اے ایف پی کے مطابق جاپان کے دورے سے قبل میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں تحفظ چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ہم تحفظ کی غرض سے قدرے کم فوجی بھیج رہے ہیں جو تقریباً 15 سو ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے فوج کی تعینات سے متعلق خبروں کی تردید کی جاتی رہی تھی۔امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے اور واشنگٹن نے خلیج فارس میں بحری جنگی بیڑا اور بی 52 بمبار تعینات کردیئے ہیں۔

اس پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی بحری جنگی بیڑا اور بی 52 بمبار کی تعیناتی کسی واقعہ کا آغاز ہوسکتا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب کچھ لوگ جنگ کے خواہاں نہیں ہیں۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل ٹوئٹ میں امریکی مفاد سے تضاد کی صورت میں ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بعد ازاں ٹرمپ نے اپنی ہی دھمکی کا زور توڑتے ہوئے کہا کہ اگر تہران ایک قدم بڑھاتا ہے تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ایسے لوگوں سے مذاکرات کے لیے آمادہ نہیں جنہوں نے وعدہ خلافی کی ہو۔