لاڈرہل (امریکہ)۔ ممبئی اور ہندوستان کے سابق انڈر 19 کھلاڑی سوربھ نیتراولکر، فاسٹ بولر علی خان اور بائیں ہاتھ کے اسپنر نثار پٹیل نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت امریکہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو 26 رنز سے شکست دی تھی جو امریکہ کا کرکٹ میں ایک تاریخی دن رہا ۔نیز اس کامیابی کے ذریعہ امریکہ نے تین مقابلوں کی سیریز میں یہاں 1-0 کی سبقت بھی بنالی ہے ۔ یہ ٹسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف امریکہ کی پہلی اور ریکارڈ کامیابی ہے ۔
امریکہ نے سنٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈرہل میں پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لیکن اس کی شروعات ناقص رہی جس کے بعد مڈل لوور آرڈر میں گجانند سنگھ (65) اور سوشانت موڈانی (50) کی نصف سنچریوں کی بدولت 188/6 تک اسکور کو پہنچایا۔ اس کے بعدبولروں نے شاندار کام کیا کیونکہ نیتراولکر، علی خان اور پٹیل نے بالترتیب 26، 30 اور 27 رنز کے عوض فی کس دو وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے آئرلینڈ کو 20 اوورز میں 162/6 تک محدود رکھا گیا۔مونانک پٹیل کی امریکہ کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اپنی ٹی 20 سیریز میں نچلے مڈل آرڈر میں شاندار مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کامیابی یقینی ہوئی ۔
ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے امریکہ کی اننگز کا آغاز ناقص ہوا جب مونانک (2) اننگز کی دوسری گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ وہ بیری میکارتھی کے چار شکار (4/30) میں سے پہلا نشانہ تھے، پاور پلے میں سیمر نے زیادہ نقصان کیا۔ میک کارتھی نے اپنے اگلے اوور میں زیویئر مارشل (4) کو بولڈ کیا اور اپنے تیسرے اوور میں ریان اسکاٹ (8) کو آؤٹ کیا، جب کہ سمی سنگھ (1/27) نے ریتک بہیرا (0) کو آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہیں سے امریکہ نے سوشانت موڈانی (50) اور پلیئر آف دی میچ گجانند سنگھ (65) کے ساتھ 110 رن بنائے جس نے میزبان ٹیم کو 126/5 تک پہنچایا جب سنگھ بین وائٹ (1/36) کے ہاتھوں آوٹ ہوئے ۔ یہ سنگھ کی تباہ کن اننگز تھی، جس نے 42 گیندوں کے دوران پانچ چھکے اور تین چوکے لگائے۔
اس کے بعد مارٹی کین نے وہیں اننگز شروع کی جہاں سنگھ نے چھوڑا تھا، 15 پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میزبان ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔آئرلینڈ کا نشانہ کا تعاقب ابتدائی طور پر ایک رکاوٹ بن گیا جب کپتان اینڈی بالبرنی چار رنز بنا کرعلی خان (2/30) کے ہاتھوں آوٹ ہوئے ۔لورکن ٹکر کے ناقابل شکست 57 رنز کے باوجود امریکہ آئرلینڈ کے بیٹرس کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہا۔
مختصر اسکور:امریکہ 20 اوورز میں 188/6 (گجناد سنگھ 65، سوشانت موڈانی 50؛ بیری میک کارتھی 4/30) آئرلینڈ 20 اوورز میں 162/6 (لورکن ٹکر 57 ناٹ آؤٹ، پال اسٹرلنگ 31؛ سوربھ نیتراولکر 2/36، علی خان /30، نثار پٹیل 2/27)