ممبئی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز جموں و کشمیر کے معاملے پر کانگریس اور اس کے سابق صدر راہل گاندھی پر تنقیدی حملہ کرتے ہوئے ان پر ”قومی سلامتی“ سے متعلق ایک سوال پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔
جموں و کشمیر کے آئین کے آرٹیکل 370کو ”تاریخی فیصلہ“کے طور پر منسوخ کرنے کے ا قدام پر شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے ”ایک قوم،ایک وزیر آعظم اور ایک آئین“کے لئے جدو جہد کی،لیکن کانگریس نے اس معاملہ پر سیاست کرنے میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اسے ایک سیاسی مسئلہ مانتی ہے لیکن ہم اسے قوم پرست مانتے ہیں۔
شاہ نے سابق وزیر آعظم جواہر لال نہرو پر 1947میں ”جنگ بندی کی جدوجہد“ پر راضی ہونے کا الزام لگایا،جس نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کی تشکیل کی راہ ہموار کی تھی۔
امیت شاہ نے کہا کہ ”میں راہل گاندھی کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری تین نسلوں نے آرٹیکل 370کو ختم کرنے کی جدوجہد کی ہے،یہ کو ئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔کانگریس کے لئے اسے زندہ رکھنا ایک سیاسی مسئلہ تھا،لیکن بی جے پی کے لئے یہ ملک کے اتحاد اور سلامتی کا معاملہ تھا،وزیر آعظم مودی نے ایک خواب کو سچ کیا۔
شاہ نے مہاراراشٹرا کے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے سے متعلق عوام کو واقف کر وائیں۔در اصل جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کا معاملہ مہاراشٹرااسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کا ایک بڑا انتخابی منصوبہ ہوگا۔
واضح ہو کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد مہاراشٹرا اور ہریانہ میں انتخابات منعقد ہو نے جا رہے ہیں،اور بی جے پی کو امید ہے کہ وہ اس مہم کے دوران عوامی جذبات کی جانچ کرے گی۔
امیت شاہ نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے سنگین معاملات پر سیاست نہیں کی جاتی۔انہوں نے راہل گاندھی کو مشورہ دیا کہ وہ ہندوستانی رتاریخ کا مطالعہ کریں،تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ اس طرح کے سنگین مسائل پر کس طرح صحیح فیصلے کئے جاتے ہیں۔بی جے پی کے انتخابی مہم کا آغاز شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت اتحاد دوبارہ وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس کے ساتھ اقتدار میں
واپس آئے گا۔