Monday, December 2, 2024
Homesliderامیکرون ایف بی 7، عوام کو کورونا قواعد پر سختی سے عمل...

امیکرون ایف بی 7، عوام کو کورونا قواعد پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ ہندوستان کے مختلف حصوں میں امیکرون  ایف  بی  7 ذیلی قسم کے پائے جانے کے تناظر میں، ماہرین نے کرناٹک میں کورونا پروٹوکول کی مستعدی سے پیروی کرنے پر زور دیا ہے۔ اس نئے وائرس جو کو امیکرون  ایف  بی  7کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ کورونا وائرس کی جدید ترین شکل ہے جس کی منتقلی زیادہ ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ نیا ویرینٹ تیزی سے اس قوت مدافعت کو نظر انداز کردیتا ہے جو کسی شخص نے قدرتی انفیکشن کے ذریعے پہلے متاثر ہوا ہے  یا اگر ویکسین کا مکمل کورس نہیں کر لیاہو۔

اس کی وجہ سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ دنیا وبائی مرض کی چوتھی لہر دیکھ سکتی ہے۔وائرس کی یہ نئی قسم پہلی بار چین میں پائی گئی تھی اور ہندوستان نے گجرات میں اس قسم کا پہلا معاملہ  دیکھا ہے۔ گیلا نے کہا کہ ابتدائی طور پر وبائی مرض میں وائرس کئی بار تبدیل ہوا اور ڈبلیو ایچ او نے ڈیلٹا ویرینٹ کو سب سے زیادہ شدید قرار دیا۔نئے امیکرون  ایف  بی  7 ذیلی قسم کی علامات عام فلو سے ملتی جلتی ہیں اور ان میں نزلہ، کھانسی، بخار، جسم میں درد وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہ انتہائی قابل منتقلی ہے، اس لیے یہ مختصر مدت میں لوگوں کے ایک بڑے گروپ میں پھیل جاتا ہے۔

گیلا نے کہا حال ہی میں پونے میں بی کیو.1 اور 1.1 کے نام سے ایک نئی قسم کا پتہ چلا ہے۔ ہم ابھی تک اس کی شدت سے پوری طرح واقف نہیں ہیں کیونکہ یہ نسبتاً نیا ہے اور ہم نے ابھی تک بہت سے معاملے نہیں دیکھے ہیں۔ہم حکومت کی طرف سے کسی بھی ترمیم شدہ رہنما خطوط کا اشتراک کرنے کا انتظار کریں گے لیکن اس وقت تک، ہمیں پروٹوکول پر سختی  سے عمل کرنے کی ضرورت ہے  ۔سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا، ماسک پہننا، باربار ہاتھ دھونا اور ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنا۔ بزرگ افراد، حاملہ خواتین، بچے  شیر خوار اور ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، کینسر، مدافعتی امراض جیسے دائمی امراض میں مبتلا افراد کو پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنا چاہیے کیونکہ وہ بہت زیادہ خطرے میں ہیں۔