لکھنؤ: کورونا وائرس وبائی مرض پھیلنے کی وجہ سے چھ ماہ سے زیادہ بند رہنے کے بعد آباد اتر پردیش حکومت نے ہفتہ 10 اکتوبر 2020 کو اعلان کیا کے اترپردیش کے سیکنڈری اسکولس کو کھولنے کی سمت میں یوگی حکومت نے پہل کی ہے۔
ریاست کے تمام اسکولوں کو 19 اکتوبر سے مرحلہ وار کلاسوں کا دوبارہ آغاز ہوگا اور طلبہ کو متبادل دن میں بلایا جائے گا۔
اتر پردیش ڈپٹی چیف منسٹر دنیش شرما جو سیکنڈری اور اعلی تعلیم کے وزیر بھی ہے نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے لیے اسکولس دوبارہ کھل جائیں گے، کلاسس دو شفٹوں میں منعقد کی جائیں گے اور طلبہ کو متابدل دن میں بلایا جائے گا، پہلی شفٹ میں نویں اور دسویں کلاس ہوگی جبکہ دوسری شفٹ میں گیارویں اور بارویں کلاس ہوگی۔
یہ فیصلہ مرکزی حکومت کی جانب سے اس اعلان کے بعد کیا گیا ہے کہ “ریاستیں اور یو ٹیس 15اکتوبر کے بعد اسکولوں کالجوں اور تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول سکتے ہیں”۔
اطلاعات کے مطابق طلباء میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے کلاسس دو شفٹوں میں شروع ہوگی۔طلبہ کو اپنے والدین یا سرپرستوں کی تحریری اجازت کے بعد ہی اسکول آنے کی اجازت ہوگی۔ یوگی ادتیاناتھ کی زیرقیادت حکومت نے کہا کہ مرکزی وزرات داخلہ امور اور اتر پردیش حکومت کی جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق سکولوں میں دوبارہ کلاسس کا آغاز کریں گے۔
مرکزی حکومت کے مطابق سکولوں کے کیمپس میں تمام علاقوں، فرنیچرز، سازوسامان، سٹیشنری، پانی کی ٹنکیوں، کیچن، کینٹین، لیباریٹریز، لائبریریز، اور اندرونی جگہ میں میں مکمل صفائی اور جراثیم کشی کے انتظامات اور ان پر عملدرآمد کرنے اور ہوا کا بہاؤ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
اسکولوں کو بھی ٹاسک ٹیمیں تشکیل دینے کی ضرورت ہے جیسے ایمرجنسی کیر سپورٹ، ریسپانس ٹیم، تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے جنرل سپورٹ ٹیم، کموڈیٹی سپورٹ ٹیم، حفظان صحت معائنہ ٹیم وغیرہ جو مختص ذمہ داریوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔
دریں اثناء ریاست بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3000 نئے کورونا کیسس رپورٹ ہوئے، جو 40٫210 تک پہنچ گئے۔