Thursday, April 24, 2025
Homesliderانٹرمیڈیٹ امتحانات کا یکم مئی کو آغاز،پرچہ صبح 9 بجے تا 12...

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا یکم مئی کو آغاز،پرچہ صبح 9 بجے تا 12 ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج  اعلان کیا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ( بی آئی ای) کے عوامی امتحانات یکم مئی سے ہوں گے۔ جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق  انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال کے امتحانات یکم مئی سے 19 مئی کے درمیان ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ دوسرے سال کے لئے  امتحانات 2 مئی سے 20 مئی تک ہوں گے۔ امتحان کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر12 بجے ہوں گے۔ پراٹیکل امتحانات 7 اپریل سے 20 اپریل تک ہوں گے۔ اسی طرح اخلاقیات اور انسانی اقدار کا امتحان یکم اپریل کو اور ماحولیاتی تعلیم کا امتحان 3 اپریل کو لیا جائے گا۔ ہر سال  مارچ کے مہینے میں امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں تاہم اس  مرتبہ کورونا بحران  اور  وبائی امراض کی وجہ سے امتحانات کو تقریبا دو ماہ کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئے  کالج کے کمرے جماعت  میں کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی۔

کالجوں اور اسکولس میں 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے کلاسز کا یکم فروری سے آغاز کیا جارہا ہے جس کےلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں پہلے ہی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ وزیر تعلیم پی سبتا اندرا ریڈی جنہوں نے ضلعی تعلیمی عہدیدار اور ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد کہا کہ تقریبا 60 فیصد والدین جب یکم فروری کو اسکولس کی کشادگی عمل میں آئے گی تو وہ اپنے  بچوں کو اسکول بھیجنے کے لئے رضامندی دے چکے ہیں۔

اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ بچوں کے لئے جسمانی حاضری لازمی قرار دینے کے کوئی اصول نہیں ہیں ، وزیر نے کہا کہ تاہم والدین کی رضامندی سے ہی طلبا کو اسکول میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ طلباء والدین کی رضامندی کے مطابق آن لائن کلاسوں اور جسمانی کلاس کے درمیان کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔