Monday, June 9, 2025
Homesliderانگلینڈ کے خلاف سیریز ، ہندوستان ٹسٹ سے قبل وارم اپ مقابلہ...

انگلینڈ کے خلاف سیریز ، ہندوستان ٹسٹ سے قبل وارم اپ مقابلہ کا خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

ساؤتھمپٹن۔ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں ورلڈ ٹسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں شکست کے بعد اب انگلینڈ کے خلاف آئندہ چاراگست سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز سے قبل دو یاکم از کم ایک فرسٹ کلاس پریکٹس میچ کروانے کا خواہاں ہے ۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیداروں نے سیریز سے قبل پریکٹس میچ کی درخواست کی تصدیق کی ہے ۔

بورڈ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ ہندوستانی ٹیم کے مسابقتی پریکٹس میچ کی درخواست پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے صدر ایان واٹمور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹام ہیریسن سے سے بات کریں گے ۔ سمجھاجاتا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے ہی ای سی بی کو ایک باضابطہ درخواست دی جاچکی ہے ۔ ایک یادوروز میں بی سی سی آئی کے سکریٹری کے ای سی بی حکام سے بات چیت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ دورے کی ابتدائی اسکیم ہندوستانی ٹیم کی اے ٹیم سے کھیلنے کی تھی۔ نورتھمپٹن شائر اور لیسیسٹرشائر میں دوفرسٹ کلاس پریکٹس میچ کھیلے جانے تھے لیکن برطانیہ میں موجودہ کورونا کی صورت حال اورسفری پابندیوں کے پیش نظر اس منصوبے کو اب برف دان میں ڈال دیا گیا ہے اوراس کے بجائے ڈرہم میں ایک کیمپ لگایا گیا ہے ۔

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم کی تیاری کے بارے میں پوچھے جانے پر کہایہ ہم پر منحصر نہیں ہے ۔ ہم یقیناً فرسٹ کلاس میچ چاہتے تھے ، جو مجھے لگتا ہے کہ ہمیں نہیں دئے گئے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس کی کیا وجہ ہے ، لیکن ہاں، اس کے علاوہ مجھے لگتا ہے کہ پہلے ٹسٹ کی تیاری کے لئے ہمارے پاس کافی وقت ہوگا۔