Monday, June 9, 2025
Homesliderاونچی ذات کے افراد کے ہاتھوں نچلی ذات کے شخص کی موت،کوئمبتور...

اونچی ذات کے افراد کے ہاتھوں نچلی ذات کے شخص کی موت،کوئمبتور میں حالات کشیدہ

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔ کوئمبتور کے سلطان پیٹ اور آس پاس کے علاقوں میں جمعرات کی شام کو ایک درج فہرست ذات کے یومیہ اجرت کمانے والے کی موت کے بعد بعد کشیدگی پھیل گئی جیسا کہ اونچی ذات کے مردوں کے ایک گروپ کی طرف سے حملہ کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے ۔کیساون (47) پر حملہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی موت کے سلسلے میں سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب کیسوان کا دو پہیوں کی گاڑی پر دودھ فروش مییلسامی کی موپیڈ سے ٹکرا گیا جو نیچے گرکرزخمی ہوگیا۔

کیساون نے مبینہ طور پر مائیلسامی سے معافی مانگے بغیر جائے حادثہ راہ فرار اختیار کی  جس نے اس علاقے کے اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کو مشتعل کیا ۔شام 7 بجے کے قریب ایک 14 رکنی جماعت متاثرہ کے گھر میں گھس آئی  اور اس پرحملہ  اور اس کی بیوی کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جس نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ کیسوان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور مقامی لوگوں اور پڑوسیوں نے اسے دواخانہ منتقل  کیا۔

جمعرات کی شام وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں کے سڑک پر آنے اور راستوں کو بند کرنے سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔وی سی کے لیڈر تھمارائیکنن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہم اس تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ایک سڑک حادثہ جس میں ایک درج فہرست ذات کا شخص اپنی موٹر سائیکل پر قابو کھو بیٹھا اور حادثہ ہوا۔ ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس میں اس کی جان چلی گئی ہے۔ یہ ذات پات کے نام پر خالص غنڈہ گردی ہے اور ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔

وی سی کے نے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سلطان پیٹ پولیس کے بموجب تمام چودہ ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 147, 148,294 (b), 323, 427, 355, 307 اورایس سی ۔اس ٹی پریوینشن آف ایٹروسیٹیز) ایکٹ کی چند دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔