Friday, December 13, 2024
Homesliderاونی لیکھاراکو برونز اور راماکرشنن کو سلور میڈل

اونی لیکھاراکو برونز اور راماکرشنن کو سلور میڈل

- Advertisement -
- Advertisement -

العین (متحدہ عرب امارات)۔ ہندوستانی پیرا شوٹر اونی لیکھارا نے یہاں متحدہ عرب امارات کے مقام العین میں کھیلے جارہے 2021 ورلڈ شوٹنگ پیرا اسپورٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برونز میڈل اپنے نام کیا۔ حال ہی میں ختم ہوئی پہلی نیشنل چمپئن شپ میں کئی گولڈ میڈلسکے ساتھ 2021 سیزن کا شاندار آغاز کرنے والی لیکھارا نے العین2021 ورلڈ شوٹنگ پیرا اسپورٹ ورلڈ کپ کے دوسرے راونڈ کی خواتین10 میٹر ایر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ1 فائنل میں سخت چیلنج رکھا لیکن آخر میں یوکرین کی ارائنا شوتنک سے محض0.3 پوائنٹ سے پیچھے رہ گئی۔

لیکھارا اور ارائنا کا فائنل اسکور بالترتیب:248.7 اور249 رہا۔ اس زمرے میں انڈونیشیا کی ہانک پوزی ہستوتی نے بھی سب کو متاثر کیا۔ ہستوتی نے 225.6 پوائنٹ کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔ ہندوستانی نشانہ باز شری ہرش دیوریڈی راماکرشنن نے چوتھے راونڈ کے مردمکسڈ 10 میٹر ایر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ2 فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ العین ورلڈکپ 2021کے پانچ دن بعد یوکرین نومیڈلس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ اس کے پاس چارگولڈ ، چار سلور اور ایک برونز میڈل ہے ۔ اس کے بعد میزبان متحدہ عرب امارات چار میڈلس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان ایک گولڈ ، ایک سلور اور ایک برونز میڈلس کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے ۔