Tuesday, June 10, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاوڈیشہ کی یونیورسٹی نے کمل ہاسن کو اعزازی ڈگری سے نوازا

اوڈیشہ کی یونیورسٹی نے کمل ہاسن کو اعزازی ڈگری سے نوازا

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوبنیشور: اداکار سے سیاست داں بنے کمل ہاسن کو منگل کے روز اوڈیشہ کی ” سنچورین یونیورسٹی آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ“نے سینما میں ان کی شراکت داری کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے کمل ہاسن کو یہاں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے کہا کہ ’کمل ہاسن ایک ایسے لیجنڈ ہیں،جنہوں نے آرٹ،سینما اور انسان دوست کاموں کے ذریعے پوری زندگی قوم کی خدمت کی ہے۔انہوں نے سینما میں بہت سے نئے تجربات بھی کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ”ان کی خاموش فلم ”پشپک“ کو سینما کی دنیا میں ہر دور کے لئے ایک بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔

پٹنائک نے کہا کہ ”مجھے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے فین کلب کو انسانی سرگرمیوں کے لئے ایک تنظیم میں تبدیل کر دیا ہے۔اس میں انسانی اقدار سے ان کی وابستگی کا پتہ چلتا ہے۔ میں ان کی تمام کوششوں میں کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔

اس اعزاز کو قبول کرتے ہوئے کمل ہاسن نے طلبہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مہارت کے ساتھ ترقی کے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں۔