Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاو یو پی ایس کے عملے اور ارکان خاندان کے لئے ”آتمیا...

او یو پی ایس کے عملے اور ارکان خاندان کے لئے ”آتمیا سمیلنم“ کا انعقاد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد  : ایسٹ زون کے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے عملے اور ان کے ارکان خاندان کے لئے اتوار کے روز ”آتمیا سمیلنم“ کا انعقاد کیا گیا۔سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار اور ان کی شریک حیات وسندھرا سنہا،آئی آر ایس،نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

ٹی گوندا ریڈی،ایڈیشنل ڈی سی پی ایسٹ زون کے ہمرا،کاچیگوڑہ کے اے سی پی  ایس سدھاکر،انسپکٹر راجا شیکھر ریڈی،عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے ایل رمیش نائک نے گھر کے تمام افراد کو تہہ دل سے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر اہل خانہ کی تفریح کے لئے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کمشنر نے خاندان کے افراد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کے لواحقین کے لئے ”آتمیا سمیلنم“کا اہتمام کیا،کیونکہ وہ کنبہ کی ریڑھ کی ہیں اور ان کے تعاؤن کی وجہ سے ہی پولیس اہلکار اپنی خدمات انجام دینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔سمذکورہ تقریب میں 250کے قریب افراد نے حصہ لیا۔انجنی کمار نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ کھانا کھایا۔