حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں 10 اکتوبر 2020 کو قومی ویبنار ”قومی تعلیمی پالیسی 2020 کامطمعِ نظر“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ویبنار کے افتتاحی اجلاس میں پروفیسر وی ایس پرساد،سابق وائس چانسلر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی و اگنو، سابق ڈائرکٹر NAAC ”قومی تعلیمی پالیسی 2020 – لائحہ عمل برائے مانو“ کے زیر عنوان کلیدی خطبہ دیں گے۔
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج صدارت کریں گے۔ اس ویبنار کے انعقاد کا مقصد نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) 2020 کے نظریہ کو سمجھنا، اس کے تحت نصاب طئے کرنا، این ای پی 2020 کے نفاذ میں حائل چیلنجس کی نشاندہی کرنا ، نئی پالیسی کی روشنی میں مانو کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈین اکیڈیمکس ،و کنوینر ویبنار کے بموجب پہلے تکنیکی سیشن میں پروفیسر محمد اختر صدیقی، سابق صدر نشین این سی ٹی ای و صدر شعبۂ تعلیم، جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی؛ دوسرے ٹیکنیکل سیشن میں پروفیسر رمیش گھنٹہ، نامزد پروفیسر، شعبۂ تعلیم و تربیت اور رکن این سی ٹی ای (ایس آر سی)؛ تیسرے ٹیکنیکل سیشن میں پروفیسر ایس ایم آئی اے زیدی، صدر شعبۂ تعلیم و منصوبہ بندی، این آئی ای پی اے؛ چوتھے سیشن میں پروفیسر وی وینکیا، مشیر نظامت فاصلاتی تعلیم، مانو و سابق وائس چانسلر کرشنا یونیورسٹی خطاب کریں گے۔
ویبنار کا جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر کی نگرانی میں آئی ایم سی ٹیم یوٹیوب چینل www.youtube.com/imcmanuu پر لائیو ویب کاسٹ کرے گی۔ ویبنار کے سرپرست خصوصی پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ اور سرپرست پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج ہیں۔ انتظامی کمیٹی میں پروفیسر نسیم الدین فریس، پروفیسر عبدالواحد، پروفیسر احتشام احمد خان، پروفیسر پروین جہاں، پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری، پروفیسر ایم وناجا، پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی، پروفیسر سید نجم الحسن، پروفیسر گلفشاں حبیب، پروفیسر شاہدہ، ڈاکٹر محمد کامل، ڈاکٹر ایم اے سکندر، پروفیسر سنیم فاطمہ شامل ہیں۔
- Advertisement -
- Advertisement -