حیدرآباد، : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں یومِ انسداد تمباکو
(No Tobacco Day)کا نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) سیل کی جانب سے آج وزارت فروغ انسانی وسائل اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کی ہدایت پر ایم سی جے کے کانفرنس ہال میں اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد فریاد نے اس موقع پر طلبہ کو طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف اراکین کو انسدادِ تمباکو کا حلف دلایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمباکو نہ صرف شخص واحد بلکہ پوری انسانیت کے لیے زہر ہے۔ اس سے خصوصی طور پر چھوٹے بچوں پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دیگر افراد کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ اس موقع پر طلبہ کے لیے خصوصی طور پر مباحثے کا بھی انعقاد عمل میں آیا۔ طلبہ نے کیمپس کو تمباکو پاک کرنے کا عہد لیا۔