Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاٹھارہ18-مارچ کے دن کی تاریخی اہمیت

اٹھارہ18-مارچ کے دن کی تاریخی اہمیت

- Advertisement -
- Advertisement -

تاریخ میں 18 مارچ کے دن کئی اہم واقعات رونما ہوئے تھے۔ہندوستان کی آزادی کے لئے لڑنے والے مہاتما گاندھی کو 18مارچ کے ہی دن بر طانوی عدالت نے ’’ ساوینئے اوگیہ ‘‘ اندولن کے بعد راج دروہ معاملہ میں سزا سنائی تھی۔ہندوستانی فلم انڈسٹری کے جانے مانے کی اس دن پیدائش ہوئی تھی۔
18مارچ 1910ء کو گوپال کرشنا گوکھلے نے مفت اورلازمی بنیادی تعلیم و تربیت کی فراہمی کے لئے بر ٹش قانون ساز کونسل کے سامنے پیشکش رکھی تھی۔
18 مارچ 1922ء کو برطانوی عدالت نے ’’ ساوینئے اوگیہ ‘‘ اندولن کے بعد راج دروہ معاملہ میں مہاتما گاندھی کو6 سزا سنائی تھی۔سزا سناتے وقت جج نے کہا تھا کہ اگر بعد میں سرکار اُنکی سزا کم کریگی تو سب سے زیادہ خوشی اُنہیں ہوگی۔
18مارچ 1938ء کو ہندوستانی فلم انڈسٹری کے جانے مانے و سدا بہار ہیرو ششی کپو ر کی پیدائش بھی 18مارچ کو ہی ہوئی تھی۔اُنکا اصلی نام بلبیر راج کپور تھا۔ان کے والد کا نام پرتھوی راج کپور ہے۔انہوں نے فلموں میں ایکٹنگ کرنے کے علاوہ ہدایت کاری میں بھی اپنا ہاتھ آزمایا ۔
18مارچ 1940ء کو ایڈولف ہٹلر اور موسولینی نے ایک میٹنگ میں حصہ لیا،جس میں مو سولینی نے فرانس اور بریٹین کے خلاف جنگ میں جرمنی کا ساتھ دینے پر اپنی رجامندی جتائی۔
18مارچ 1944ء کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کی آزاد ہند فوج نے برما کی سرحد پار کی۔
18مارچ1953ء کو جنو بی ترکی میں زلزلہ سے 250سے زیادہ لو گوں کی موت ہو گئی۔
18مارچ 1965ء کو سویت یونین کے وایو سینا پائلیٹ ایلیکسی لییو نوو نے پہلی بار اسپیس واک کیا تھا۔تب سے اب تک قریب 200سے زیادہ لوگ اسپیس واک کر چکے ہیں۔
18مارچ 1978ء کو پاکستان کے سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو کو موت کی سزا لاہور ہائی کورٹ کی اوور سے سنائی گئی۔
18مارچ 1990ء کو امریکی کتب خانہ سے 500ملین ڈالر کے فن پاروں کی چوری ہو گئی ۔سنگھراہلیہ نے ان چوروں پر 50لاکھ دالر کا انعام کا اعلان کیا ۔اس کے باوجود بھی ان فن پاروں کا کچھ بھی پتہ نہیں چلا۔
18مارچ 2003ء کو بریٹین کی پارلیمنٹ نے بریٹین کے عراق پر حملہ کو امریکہ کے ساتھ ملکر چلانے کو صحیح ٹہرایا تھا۔
17مارچ 2007ء کے ورلڈ کپ کے دوران آئیریش ٹیم نے سبینہ پارک جمائیکہ میں پاکستان کو گروپ میچ میں ہرا دیا تھا ۔اس ہار کے بعد پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا ،لیکن اُسے اس سے بھی برا جھٹکا ایک دن بعد لگا جب پاکستان کے کرکٹ کوچ باب وولمر 18مارچ 2007کو کنگسٹن کے باتھ روم میں پردہ پائے گئے۔