Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاپنے ہی بچوں کی قاتل عورت نے جیل میں خود کشی کی

اپنے ہی بچوں کی قاتل عورت نے جیل میں خود کشی کی

- Advertisement -
- Advertisement -

سدی پیٹ: اپنے ہی بچوں کو قتل کرنے کے بعدتلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کی جیل میں قید ایک خاتون نے خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق مقامی گنیش نگر کی رہنے والی خاتون سروجا نے 25مئی کو اپنے دوبچوں،پانچ سالہ آرین اور ڈھائی سالہ ہرش وردھن کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر شراب کی بوتل ان کے پیٹ میں گھونپ دیا تھا،جس کے نتیجہ میں دونوں بچے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔

اس بے رحمانہ قتل کی وجہ شوہر،بیوی کے آپسی جھگڑے بتائی گئی تھی۔بچوں کے قتل کے بعد اس خاتون نے اپنے آپ کو پولس کے حوالے کر دیا تھا۔تب سے یہ خاتون سدی پیٹ کی جیل میں قید تھی۔

ذرائع کے مطابق خاتون کے اس اقدام کے بعد اس کے رشتہ داروں نے اس سے رشتہ ختم کر لیا تھا۔اور جیل میں ملنے بھی کوئی نہیں آرہا تھا۔آخر کار اس خاتون نے باتھ روم میں اپنی ساڑی کی مدد سے پھانسی لے کر خود کشی کر لی۔