Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاپوزیشن کی مخالفت کے بیچ،طلاق ثلاثہ بل لوک سبھا میں ہوا پاس

اپوزیشن کی مخالفت کے بیچ،طلاق ثلاثہ بل لوک سبھا میں ہوا پاس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: اپوزیشن کی بھاری مخالفت کے بیچ تین طلاق بل لوک سبھا میں پاس ہو گیا۔ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 303ووٹ،اور بل کی مخالفت میں 82ووٹ ڈالے گئے۔ووتنگ سے قبل جے ڈی یو،ٹی آر ایس،وائی ایس آر کانگریس اور ٹی ایم سی نے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔

جے ڈی یو اور ٹی ایم سی ووٹ نگ سے الگ رہیں۔وہیں بی جے ڈی نے بل کے حق میں ووٹ کیا۔وائی ایس آر کانگریس اور ٹی آر ایس بل کے خلاف رہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ بل گذشتہ لوک سبھا اجلاس میں بھی پاس ہو گیا تھا،لیکن راجیہ سبھا نے اس بل کو واپس کر دیا تھا۔سولہویں لوک سبھا کی مدت کار ختم ہونے کے بعد مودی حکومت کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اس بل کو دوبارہ لے آئی تھی۔اور آج دن بھر اس بل پر بحث ہو تی رہی اور آخر کار یہ بل پاس ہو گیا۔

مذکورہ بل پر بحث کے دوران وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ ”تین طلاق پر روک لگانے سے متعلق بل،سیاست،مذہب،کا سوال نہیں،بلکہ یہ عورت کے احترام اور عورت کے انصاف کا سوال ہے۔اور ہندوستان کی بیٹیوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے سبھی کو اس بل کی حمایت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین خود ان کے پاس یہ بتانے کے لئے آئی ہیں کہ یہ قانون آنے کے بعد وہ عید اور یوم آزادی منائیں گے۔پرساد نے ان خدشات کو خارج کیا کہ تجویز کردہ قانون کا کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔