Friday, July 12, 2024
Homesliderاکشے کمار کی نئی فلم کا ایک منظرنقل کی وجہ سے  سوشل...

اکشے کمار کی نئی فلم کا ایک منظرنقل کی وجہ سے  سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ اکشے کمار کی فلم بیل بٹم کے ٹریلر نے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی شور مچادیا ہے ۔ فلم بنانے والوں نے فلم کا پہلا گانا مرجاواں منظر عام پر پیش  کیا ہے ۔محبت سے بھرا  یہ گیت اکشے کمار اور وانی رومانٹک انداز میں فلمایا گیا ہے ۔ اسکاٹ لینڈ کے خوبصورت مقامات پر فلمایا گیا  یہ گیت مرجاواں واقعی خالص محبت کے جوہر کو اجاگر کرتا گیت  ہے، تاہم بہت سارے نیٹیزنز نے گانے کے منظر عام پر نظر آتے ہی  سرقہ کا نعرہ بلند کیا ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ بالی ووڈ اور دوسروں کی نقالی کوئی نئی بات نہیں ماضی قریب میں فلم کے ایک منظر یا گانے سے لیکر پوری فلم کی نقل کرنے کے کئی ایک واقعات  ہمارے سامنے ہیں   اور اس مرتبہ اکشے کمار کی فلم کے گانے کا یہ منظر سری لنکا کے ایک ٹراویل انفلنسرکے انسٹاگرام پیچ ڈائیٹ سبیا سے نقل کیا گیا ہے۔

اب اکشے کمار کی اس فلم کے گانے ایک منظر کسی کے نقل کرنے کا ایک اور معاملہ بنا ہوا ہے ۔اس گانے  میں چلتی  ریل  کے دروازے ہیرو ہیروئین  کا مشہور پوز ، سوشل میڈیا پر ٹرول ہورہا ہے جس میں سری لنکا کے ایک بلاگر کے پوز کی نقل کرنے کا اس فلم پر الزام لگایا جارہا ہے۔اس سے قبل پربھاس اور پوجا ہیگڈے نے بھی اپنی آنے والی فلم  رادھے شیام کے پوسٹر کےلیے ایسا ہی پوزدیا ہے ۔

یہ گانا گرنزار سنگھ نے لکھا اورکمپوز کیا ہے اور موسیقی گورو دیو اور کارتک دیو کی ہے۔ اس خوبصورت گانے کو آسی کور اور گرنزار سنگھ نے گایا ہے۔ یہ گانا اب سری گاما پرآچکا ہے۔رنجیت ایم تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بیل بٹم‘ میں لارا دتہ اور ہما ​​قریشی بھی اہم کردار میں ہیں۔پوجا انٹرٹینمنٹ ایمو انٹرٹینمنٹ بیل بٹم کے اشتراک سے پیش کرتی ہے جسے وشو بھگنانی ، جیکی بھگنانی ، دیپ شیکھا دیشمکھ ، مونیشا اڈوانی ، مادھو بھوجانی اور نکھل اڈوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔بیل بٹم یہ پوجا انٹرٹینمنٹ پروڈکشن 19 اگست ، 2021 کو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔