Friday, July 12, 2024
Homesliderاکشے کمار کی پریشانیاں کٹ پتلی سے بھی کم نہیں ہوں گی

اکشے کمار کی پریشانیاں کٹ پتلی سے بھی کم نہیں ہوں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ اکشے کمار کی پچھلی چند فلمیں جیسے سوریاونشی، سمراٹ پرتھوی راج اور رکشا بندھن باکس آفس پرناکام رہی ۔ یہ واقعی اسٹارہیرو کے لیے ایک مشکل  مرحلہ ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں، اکشے کمار ایک سال میں زیادہ سے زیادہ فلمیں ریلیز کرتے ہیں اور اس طرح کی یکے بعد دیگرے  ناکامی ان کی شاندار فلمی گراف پر بری طرح سے جھلکتی ہے۔ وہ او ٹی ٹی  پر اگلی فلم کٹ پٹلی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ سوپرہٹ تھرلر، رتساسن کی موافقت ہے۔ ٹریلر کو اچھا رد عمل  ملا ہے۔

یہ ڈزنی ہاٹ اسٹار پر آ رہا ہے۔ اکشے کمار، راکل پریت سنگھ اور سرگن مہتا کی کٹ پتلی ایک سنسنی خیز فلم ہے جس کا سیٹ کسولی، اتراکھنڈ میں ہے۔ پنڈت جگن ناتھ گروجی جو بالی ووڈ پر اپنی پیش قیاسیو ں کے لیے مشہور ہیں، انہوں  نے اداکار کے مشکل وقت  کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا سال کے آغاز میں، میں نے اکشے کمار کو ایک مشورہ دیا تھا، میں چاہتا تھا کہ وہ وقفہ لیں ، ایسے مرحلے کے دوران، چیزوں کو آسان لینا چاہیے۔ کٹ پٹلی اسے اوسط کامیابی دلائے گی۔ رام سیتو بھی معمولی کام کرے گا۔وہ شنی اور راہو سے متاثر ہو رہا ہے۔ اس کا راہو اب پیچھے ہٹ رہا ہے جو اس کے اسکرپٹ کے انتخاب کو متاثر کر رہا ہے۔

 اسے محتاط رہنے کی ضرورت ہے لیکن وہ 2023 کے آخر تک وہ کامیابی پر واپس آ جائے گا لیکن اکشے کمار پیسہ کماتے رہیں گے۔ اس کے پاس ہر لحاظ سے بہت مضبوط سیاروں کا چارٹ ہے۔ اکشے کمار کی آخری فلم رکشا بندھن نے سینما گھروں میں تقریباً 30 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ آنند ایل رائے کی طرف سے بنائی گئی فلم کو اس کی قدیم کہانی کی لکیر اور خواتین کی تضحیک آمیز تصویر کشی کے لیے ناقدین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فلم میں انہوں نے دہلی میں چاٹ کی دکان کے مالک کا کردار ادا کیا تھا۔دوسری جانب کٹ پتلی کی اصل فلم  رتساسن جسے وشنو وشال نے بنایا تھا ہندوستانی سنیما کی بہترین تھرلر فلموں میں سے ایک ہے۔