Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاگر مایاوتی یا ممتا بنرجی وزیر آعظم بنیں گی تو میں بن...

اگر مایاوتی یا ممتا بنرجی وزیر آعظم بنیں گی تو میں بن جاؤں گا سادھو : کمال آر خان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار کمال آر خان لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنے ٹویٹ کے ذریعہ لگا تار لیڈروں پر کمنٹ کر رہے ہیں اور ان کے ٹویٹ خوب وائرل بھی ہو رہے ہیں۔کمال آر خان کبھی وزیر آعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہیں تو کبھی گری راج سنگھ پر۔مگر اب انہوں نے بہوجن سماج وادی سپریمو مایاوتی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اپنے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کمال آر خان نے اپنے ٹویٹ میں مایاوتی اور ممتا بنرجی کے ملک کے وزیر آعظم بننے سے متعلق طنز کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اگر مایاوتی جی یا ممتا جی ہندوستان کی وزیر آعظم بنتی ہیں ،تو میں فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا اور سادھو بن جاؤں گا ۔اور تپسیا کرنے کے لئے ہمیشہ کے لئے ہمالیہ چلا جاؤں گا۔

کمال خان سوشیل میڈیا پر تیز طنز کسنے کے لئے جانے جاتے ہیں،اور سبھی بڑے لیڈروں کو اپنے ناشانے پر لیتے رہتے ہیں۔