Monday, January 13, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاین سی پی رہنمااجیت پوار، ریکارڈ چوتھی بار مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ...

این سی پی رہنمااجیت پوار، ریکارڈ چوتھی بار مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ بنے

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: حسب توقع،کانگریس پارٹی کے سینئیر رہنما اجیت پوار نے پیر کے روز ریکارڈ چوتھی باراور دو مہینوں کے دوران دوسری بار  مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔اس بار ریاست میں شیو سینا۔این سی پی۔کانگریس اتحاد سے مخلوط حکومت بنائی گئی ہے۔اور پیر کے روز مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنی کابینہ میں توسیع کی۔جس میں این سی پی رہنما اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیا گیا۔

یہ چوتھی بار ہے کہ این سی پی سپریمو شرد پوار کے بھتیجے 60سالہ اجیت پوار نائب وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔پہلے نومبر 2010 میں،پھر اکتوبر 2012 میں،بعد میں نومبر 2019 میں بمشکل80گھنٹے،اور پھر پیر 30 دسمبر 2019کو ایک بار پھر اس عہدے پر فائز ہو ئے۔اکتوبر 1999 اور دسمبر2008 میں،این سی پی کے ان کے سینئر حلیف چھگن بھجبل واحد دوسرے رہنما ہیں،جو ایک سے زائد مرتبہ اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔جبکہ دیگر رہنما،ناسک راؤ تر پوڈے،سندر اؤ سولنکی،رام راؤ آدک،گوپی ناتھ منڈے،آر آر پاٹل (تمام متوفی) اور وجئے سنگھ موہیت پاٹل نے صرف ایک بار اس منصب پر قابض ہو ئے تھے۔

پوار،جنہوں نے گذشتہ ماہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہاتھ ملاتے ہوئے ریاست میں حکومت کی تشکیل کا راستہ ہموار کردیا تھا اور دیویندر فڈ نویس ھکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا،جو صرف 80گھنٹوں تک ہی قائم رہی تھی۔بعد ازان انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،جس کے بعد دیویندر فڈ نویس حکومت اکثریت ثابت کرنے سے قاصر تھی اور شیو سینا۔این سی پی۔کانگریس اتحادنے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا،اس کے بعد اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے میں بھی کامیابی حاصل کر لی،اوادھو ٹھاکرے اس اتحادی حکومت کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔

حال ہی میں،جب این سی پی سپریمو شرد پوار سے پوچھا گیا تھا کہ کیا اجیت پوار کو شیو سینا۔کانگریس اور این سی پی اتحاد میں نائب وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا،جسے مہاراشٹرا وکاس اگھاڑی کے نام سے جانا جاتا ہے۔انہوں نے کو ئی وضاحت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔مگر آخر کار اجیت پوار،نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

اس حلف برداری تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان،این سی پی قائدین دلیپ والسے پاٹل،ر دھننجئے منڈے اور کانگریس کے وجئے وڈیٹیوار نے بھی حلف لیا۔ان کے علا وہ ایک خاص شخصیت”ادتیہ ٹھاکرے“ جو انتخاب میں کامیابی کا لطف اٹھانے والے اپنے خاندان کے پہلے شخص بن گئے ہیں،انہوں نے بھی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ادتیہ ٹھاکرے کو ماحولیات یا اعلیٰ تعلیم کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔