Tuesday, June 10, 2025
Homesliderایک تھا ٹائیگر کے 10 سال مکمل اب ٹائیگر 3 کا مداحوں...

ایک تھا ٹائیگر کے 10 سال مکمل اب ٹائیگر 3 کا مداحوں کو انتظار

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر 15 اگست 2012 کو ریلیز ہوئی تھی۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کٹرینہ کیف نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا، اور یہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت  ہوئی  تھی۔ ایک تھا ٹائیگر کی شاندار کامیابی کے بعد ایش راج فلمز نے اسے ایک فرنچائز بنانے کا فیصلہ کیا، اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے فلم ریلیز کی ۔ علی عباس ظفر نے اس سیکوئل کی ہدایت کاری کی اور یہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

اب سب کی نظریں ٹائیگر 3 پر ہیں جو اگلے سال عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔ ہندوستان نے جب 15 اگسٹ  کو آزادی کا عظیم جشن منایا تو ٹائیگر فرنچائز کو 10 سال مکمل کرنے کا جشن منایا ہے  اور سلمان خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں بالی ووڈ سوپر اسٹار نے ان ویڈیوز میں ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کی جھلک دکھائی  ہے۔ اس سے قبل فلم بنانے والوں  نے اعلان کیا تھا کہ فلم 2023 کی عید پر ریلیز ہوگی اور آج ایک بار پھر انہوں نے ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کردی ہے۔ المان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا،  ایک تھا ٹائیگر  کے 10 سال مکمل اور سفر جاری ہے۔ عید 2023 پر ٹائیگر3 کے لیے تیار ہوجائیں۔

 21 اپریل 2023 کو ٹائیگر 3 کو ایش راج فلمز کے 50ہندسے کے ساتھ واپسی شاندار ہونے کا امکان ہے اور اس  کے ساتھ صرف اپنے قریب ایک بڑی اسکرین پر منائیں۔ ہندی، تامل اور تلگو میں ریلیز سلمان خان کے مداح ٹائیگر 3 کے لیے بہت پرجوش ہیں اور فلم دیکھنے والے ٹائیگر اور زویا کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔یاد رہےکہ ان دنوں بالی ووڈ دنیا ایک بحرانی صورت حال سے دوچار ہے کیونکہ ایک جانب جنوب کی فلمیں بہت اچھا کاروبار کررہی ہیں تو دوسری جانب بالی ووڈ کے اسٹارز کے فلموں بری طرح ناکام ہورہی ہیں۔