Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںایک ہی نام کے دو امیدواروں سے ووٹرس کو پریشانی

ایک ہی نام کے دو امیدواروں سے ووٹرس کو پریشانی

- Advertisement -
- Advertisement -

پرکاشم (آندھرا پردیش ) ۔ ایک ہی حلقے میں اگر ایک ہی نام کے دوامیدوار سیاسی میدان میں آجائیں تو عوام کےلئے یہ امتحان کی گھڑی ہوجاتی ہے کیونکہ ووٹروں کا رائے دہی کے دن پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور اب ایسا ہی امتحان تلگو ریاست کے عوام کو دینا پڑسکتا ہے۔ آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع کے پرچور حلقہ سے ایک ہی نام کے دو امیدوار میدان میں ہیں لیکن ان کی پارٹیاں الگ اور انتخابی نشانات بھی الگ ہیں جس کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔

ایک ہی نام کے دو امیدوار اس وقت موضوع بحث ہیں ۔ پرچور سے اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے امیدوار سابق ریاستی وزیر دگوبٹی وینکٹیشور راو ہیں جنہوں نے گزشتہ روز پرچہ نامزدگی داخل کیا۔دگوبٹی وینکٹیشور راو، تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راماراو کے داماد ہیں جنہوں نے حال ہی میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور پارٹی نے ان کو پرچور حلقہ سے امیدوار بنایا۔

اسی حلقہ سے اونگول کے رہنے والے ہم نامی دگوبٹی وینکٹیشور راو جن کا تعلق پرجاشانتی پارٹی سے ہے ، نے بھی اسی اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ ان دونوں امیدواروں کے نام ایک ضرور ہیں لیکن وائی ایس آرکانگریس سے تعلق رکھنے والے دگوبٹی وینکٹیشور راوکا انتخابی نشانہ پنکھا ہے جبکہ پرجاشانتی پارٹی کے امیدوار دگوبٹی وینکٹیشور راوکا انتخابی نشان ہیلی کاپٹر ہے ۔