Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاے ڈی نے پی چدمبرم کو ’فلائٹ رسک“ قرار دیتے ہوئے،چیک آؤٹ...

اے ڈی نے پی چدمبرم کو ’فلائٹ رسک“ قرار دیتے ہوئے،چیک آؤٹ سر کلر جاری کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔تمام ہوائی اڈوں،امیگریشن ڈیسک کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،کیونکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس  لیڈر کو ”فلائٹ رسک“ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایک چیک آؤٹ سر کلر جاری کیا ہے۔

 یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب جسٹس این وی رمنا کی سر براہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے سابق وزیر خزانہ کو گرفتاری سے عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا،اور اس معاملے کو چیف جسٹس رنجن گو گو ئی کے پاس آئی این ایکس میڈیا کیس میں ان کی پیشگی ضمانت کی در خواست پر فوری سماعت کے لئے بھجوا دیا۔

 دہلی کی عدالت نے منگل کو ان کی پیشگی ضمانت سے انکار کیا تھا،تب سے ہی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اینڈ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں جور باغ  میں واقع ان کی رہائش کے چکر لگا رہی ہیں۔چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کوچیلنج کیا ہے،جس نے منگل کو ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

چدمبرم کی رہائش گاہ کے باہر منگل کو سی بی آئی کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے،کانگریس لیڈر کے وکیلوں میں سے ایک نے کہا کہ اس نے قانون کی فراہمی کا ذکر نہیں کیا ہے،جس کے تحت یہ جاری کیا گیا ہے۔ارشدیپ سنگھ کھرانا نے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کو لکھے گئے خط میں کہا: آپ کا نوٹس قانون کی فراہمی کا ذکر کرنے میں ناکام ہے،جس کے تحت میرے موکل کو دو گھنٹے کے اندر پیش ہونے کے لئے نوٹس جا ری کی گئی ہے۔

تفتیشی ایجنسیوں نے چدمبرم کی ضمانت کی در خواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیر خزانہ سے حراست سے متعلق تفتیش ضروری تھی،کیونکہ وہ غلط تھا اور انہوں نے اپنی پوچھ گچھ کے دوران غلط معلومات دیں تھیں۔ای ڈی اور سی بی آئی جانچ کر رہے ہیں کہ جب ان کے والد وزیر خزانہ تھے تو ان کے بیٹے کارٹی چدمبرم نے 2007میں جب غیر ملکی انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) سے کلئیرنس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

کارٹی چدمبرم کو سی بی آئی نے 28فروری 2018کو آئی این ایکس میڈیا کو ایف آئی پی بی کی منظوری کے لئے رقم قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔بعد ازاں ضمانت مل گئی۔ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹ ٹنٹ ایس بھاسکر ا رامن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔