Sunday, December 8, 2024
Homesliderبابا صدیقی کے جنازے میں شاہ رخ خان نے شرکت کیوں نہیں...

بابا صدیقی کے جنازے میں شاہ رخ خان نے شرکت کیوں نہیں کی

- Advertisement -
- Advertisement -

ہندوستانی سیاست کی مشہور شخصیت بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کی رات تقریباً 9:30 بجے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ پر سیاست سے لے کر بالی ووڈ تک ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ تقریباً پورا بالی ووڈ بابا صدیقی کے  آخری سفر میں موجود تھا لیکن ان کے قریبی مانے جانے والے بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان بابا کے جنازہ میں شریک نہیں ہوئے  جس کے بعد کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔

بالی ووڈ کے سب سے بڑے دو سوپر اسٹار  سلمان خان اور شاہ رخ خان دونوں بابا صدیقی کے بہت قریب تھے۔ جہاں ایک طرف سلمان خان نم آنکھوں کے ساتھ بابا صدیقی کو آخری بار دیکھنے پہنچے تو دوسری جانب شاہ رخ خان بابا صدیقی کے جنازے میں کہیں نظر نہیں آئے۔

سلمان خان سے لے کر سہیل خان، پوجا بھٹ، یولیا ونتور، ارپیتا خان، منور فاروقی اور منارا چوپڑا سمیت کئی مشہور شخصیات بابا صدیقی کو آخری بار دیکھنے کے لیے جمع ہوئے لیکن اس دوران شاہ رخ خان کہیں نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کے فارم ہاؤس کی سیکورٹی میں اضافہ

اس کے بعد سوشل میڈیا پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں  کہ بابا صدیقی کے قریب رہنے والے شاہ رخ خان اتنے دکھ کی گھڑی میں کیوں نہیں پہنچے؟ اور شاہ رخ خان کی عدم موجودگی نے مداحوں کوسوچنے پر مجبور  کردیا ہے۔ بابا صدیقی کو وداع  کرنے  کے لیے شاہ رخ کی عدم موجودگی لوگوں کو کافی پریشان کر رہی ہے۔ لوگ شاہ رخ خان پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب بالی ووڈ کے تمام ستارے جمع تھے تو شاہ رخ خان ان کے قریب ہونے کے باوجود آخری بار ان کا دیدار کرنے کیوں نہیں آئے؟

میڈیا نے شاہ رخ کی ٹیم سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی ٹیم نے اس پر خاموشی اختیار کی۔ شاہ رخ خان نے بھی اس معاملے میں فاصلہ برقرار رکھا ہوا ہے  کیونکہ یہ قتل کا معاملہ ہے اور شاید وہ نہیں چاہتے کہ اس میں ان کا نام اس معاملے میں گھسیٹا جائے۔

میڈیا نے ایک ذرائع  کے حوالے سے مطلع کیا ہے کہ شاہ رخ خان بابا صدیقی کے قتل مقدمہ  میں نہیں پڑنا چاہتے اور یہ معاملہ سلمان خان سے بھی جڑا ہوا ہے، اس لیے کنگ خان اس معاملے سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ لارنس بشنوئی کا نٹ ورک  کیسے کام کرتا ہے، شاہ رخ خان خود کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔ شاید اسی لیے شاہ رخ خان نے بابا صدیقی کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ کہانی تھرڈ پارٹی سنڈیکیٹڈ ذرائع سے لی گئی ہے ۔ راوی میڈیا اس کہانی کی کسی بھی نوعیت کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے ۔ راوی میڈیا مینجمنٹ وائی دیس نیوز ڈاٹ کام بغیر کسی اطلاع کے کہانی کے مواد کو تبدیل یا حذف کرسکتا ہے ۔۔۔