نئی دہلی: نئے سال کے پہلے ہی دن غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 19روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی نرخوں میں اضافے کے پیش نظر ایندھن یا ہوا بازی ٹر بائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمت میں چہارشنبہ کے روز 2.6 فیصد اور غیر سبسڈی والے کوکنگ گیس ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپئے فی سلنڈر اضافہ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام کی وجہ سے نر خوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔ہندوستان میں،جو تیل کی 84 فیصد ضروریات کو پورا کرنے کے لئے در آمدات پر انحصار کرتا ہے،ملکی ایندھن کی قیمتیں بینچ مارک بین الاقوامی قیمتوں کے برا بر ہیں۔یکم دسمبر کو اے ٹی ایف کی قیمت معمولی طور پر 13.88 روپئے کلو تھی۔
اہم بات یہ ہے کہ اگسٹ کے مہینے میں غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 62.50 روپئے کی کمی کی گئی تھی۔قیمتوں میں نرمی آتے ہی،بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم کر دی گئیں۔
واضح ہو کہ،ایل پی جی سلنڈروں کی شرح اور زر مبادلہ کی شر ح تبادلہ کے مطابق طئے ہوتی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں جب قیمت میں اضافہ ہوتا ہے،تو حکومت سبسڈی والے سلنڈروں پر سبسڈی بڑھا دیتی ہے،جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتی ہے،تو حکومت سبسڈی کی رقم کم کر دیتی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کمپنی کے مطابق،قومی دارالحکومت میں جنوری میں بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا ایل پی جی سلنڈر 714روپئے میں ملے گا۔گزشتہ دسمبر میں اس کی قیمت 695 روپئے تھی۔۔ستمبر 2019 کے بعد سے ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ پانچواں ماہانہ اضافہ ہے۔پچھلے پانچ مہینوں میں،غیر سبسڈی والے ایل پی جی کی قیمت میں فی سلنڈر میں 139.50 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔