نیو یارک ۔ اپنے دور کا سب سے معروف معاشقہ اب پردے کی زینت بننے جارہا ہے ۔ امریکی سابق صدر بل کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی کا معاشقے ہر زبان پر زد عام رہا تھا جو 22 سال پہلے ہوا تھا لیکن اب خبر ہے کہ ان دونوں کے معاشقوں پر فلم بنے گی۔
امریکی انٹرٹینمنٹ ادارہ ایف ایکس مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے درمیان معاشقے اور سابق امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی پر فلم بنائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ ہیلاری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر میں نے زندگی میں کوئی سب سے بہادری والا کام کیا ہے تو وہ شوہر بل کلنٹن سے طلاق نہ لینا ہے۔
ہیلاری کلٹن بیٹی چیلسی کلنٹن کے ساتھ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کے مارننگ شو کا حصہ بنیں جہاں بیٹی کے ہمراہ کتاب ”دی گٹسی ویمن“ کی تشہیر کے لئے آئی تھی۔ شو کی میزبان نے ہیلاری سے سوال کیا کہ انہوں نے بیٹی کے ہمراہ کتاب تحریر تو کی لیکن خود زندگی میں ایسا کیا کام کیا ہے جسے وہ جراتمندانہ سمجھتی ہوں اس پر انہوں نے کہا کہ حقیقتاً بات کی جائے تو شادی شدہ رہنا اور طلاق نہ لینا میرا ایک جرات مندانہ کام ہے۔
اس موقع پر سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلاری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن نے کہا ہے کہ مجھے اپنی ماں پر فخر ہے اور انہیں ان کا جواب بے حد پسند آیا۔یاد رہے کہ بل کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی کے معاشقے کا اسکینڈل 22 سال پرانا ہے تاہم ان کا معاشقہ عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔1997 میں رومانوی تعلقات قائم ہوئے جب بل کلنٹن دوسرے دورکے آخری 3 سال گزار رہے تھے، کلنٹن 1993 سے 2001 تک امریکہ کے 42 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔
مونیکا لیونسکی نے گریجویشن کے بعد 1995 میں 21 سال کی عمر میں ٹرینی ملازم کے طور پر وائٹ ہاؤس میں شمولیت اختیار کی تھی، بل کلنٹن کی عمر 49 سال سے زائد تھی اور اہلیہ ہیلاری کلنٹن کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ میں رہتے تھے۔
یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کی سابق ملازم کے مطابق ان کے اور بل کلنٹن کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے تک باہمی رضامندی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم رہے،اس خبر کے سامنے آنے کے بعد بھی ہیلاری کلنٹن نے اپنے شوہر بل کلنٹن کا ساتھ دیا۔