Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیبل گیٹس کی بیٹی جنیفر کی مسلم نوجوان سے منگنی  

بل گیٹس کی بیٹی جنیفر کی مسلم نوجوان سے منگنی  

- Advertisement -
- Advertisement -

شکاگو ۔ سافٹ ویر میں دنیا کی معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی دختر جنیفر گیٹس نے اپنے مسلم کھلاڑی دوست سے منگنی کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ 28 سالہ نائل نصر ہے جو پیرس پینتھرس کیلئے ایک پروفیشنل ایکوئسٹرین ہے جو گھڑسواری کا کھیل ہے جس کی جنیفر نگرانکار ہیں۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں دونوں ایک  ساتھ تعلیم حاصل کرتے تھے۔ نائل مصری نژاد ہے لیکن اس کی پیدائش شکاگو میں ہوئی۔ 2013ء میں نصر نے اور 2018ء میں جنیفر نے گریجویشن کی تکمیل کی۔ ابتدائی مرحلے میں بل گیٹس نے اس معاملہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا لیکن  ان کی بیوی میلنڈا نائل نصر اور جنیفر کی منگنی سے بہت خوش ہیں۔ نائل نصر مصر کے کھرب پتی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک طویل عرصہ تک دوستی  کے بعد بل گیٹس کی دختر نے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ کیتھرین اور نائل نصر دونوں نے ملکر انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

 نائل نصر کے بارے میں لکھتے ہوئے کیتھرین گیٹس نے کہاکہ آپ لاکھوں میں ایک ہیں۔ اِس پر ہزاروں انسٹاگرام فالوورس نے اس تبصرہ کو پسند کیا۔ کیتھرین نے مزید لکھا کہ میں اب زیادہ دن انتظار نہیں کرسکتی۔ ہماری ساری زندگی سیکھنے ، آگے بڑھنے ، ہنسی مذاق کھیل کود میں گزر گئی۔ اب ہم کو ایک ساتھ مل کر ازدواجی زندگی کا لطف لینا ہے۔اسی دروران  جینفر بل گیٹس نے انسٹا گرام پر لکھا کہ لاکھوں لوگوں نے مجھے انسٹا گرام ، فیس بک،ایس ایم ایس اور ای میل پر مبارکباد دی ہے۔ سب کی شکر گزار ہوں۔ ہم دونوں مبارکباد پر آپ سب کے جی جان سے شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب بل گیٹس نے بھی اپنی بیٹی کے انتخاب پر پسندیدگی کااظہار کیا ہے۔مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی نے کہااپنی بیٹی کی منگنی کے اعلان پر خوش ہوں۔ دونوں کی تصویر انسٹا گرام پر دیکھ کر میں غیر معمولی خوشی محسوس کررہا ہوں۔ نایل اور جینفر دونوں کو منگنی مبارک ہو۔جینفر بل گیٹس اور نایل نصار کی محبت کی کہانی 2017 سے کچھ پہلے پیرس میں گھڑ سواری کے مقابلے کے موقع پر شروع ہوئی تھی۔واضح رہے مصر ی نوجوان نایل نصار کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کا طالب علم رہ چکا ہے جہاں ان کی اور جینیفر کی دوستی ہوئی۔ 2018 میں بل گیٹس کی بیٹی نے نئے سال کی تعطیلات مصر میں نایل کے ساتھ گزاری تھیں۔ اہرامات اور دریائے نیل کی تصاویر انسٹا گرام پر شائع کی تھیں۔