Thursday, April 24, 2025
Homesliderبولرس اور بیٹسمین شکست کے ذمہ دار:سیمسن

بولرس اور بیٹسمین شکست کے ذمہ دار:سیمسن

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے اپنے بیٹسمینوں اور بولروں کو  گزشتہ مقابلے میں حیدرآباد سن رائزر کے خلاف  ناقص  کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔ راجستھان رائلز  کو گزشتہ رات یہاں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 7 وکٹوں سے شکست برداشت کرنی  پڑی ۔راجستھان رائلز 180 کے قریب اسکور پر نظریں جمائے بیٹھے تھے جب سیمسن نے اپنی نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد زبردست بیٹنگ کررہے تھے  اور چاروں طرف کچھ طاقتور شاٹس لگائے لیکن وہ آخری تین اوورز میں صرف 18 رنز بنا سکے اور بالآخر 20 اوورز میں 164/5 پر ان کی اننگز ختم ہوئی۔

سنجو بلاشبہ اپنے بیٹسمینوں سے ناخوش تھے کیونکہ وہ آخری تین اوورز میں اپنی رفتار کھو بیٹھے تھے۔ انہوں نے اس حقیقت سے انکار کیا کہ وہ بیٹنگ کے دوران 10-20 رنز سے کم اسکور کئے ہیں ۔سیمسن نے میچ کے بعد کہا کہ وکٹ آسان نہیں تھی اور وہ اچھی بولنگ کر رہے تھے۔ ہمیں اصل میں 10 یا 20 زیادہ مل سکتے تھے۔ آخری اوورز میں فرق آیا  تھا ۔

سن رائزرز حیدرآباد نے 165 کے تعاقب میں اپنی اننگز کو اچھی طرح سے آگے بڑھایا۔ جیسن رائے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی جگہ ٹیم میں لائے گئے ، انہوں نے 60 رنز بنائے اور کپتان کین ولیمسن نے ناقابل شکست 51 رنز کے ساتھ اننگز سنبھالی جس  کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے 9 گیندوں قبل ہی  167/3 اسکور  تک پہنچ کر آرام دہ فتح حاصل کی۔

سیمسن نے محسوس کیا کہ یہ ایک قابل دفاع اسکور  تھا اور کہا کہ اس کے بولر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے اور ہم اسکور کا دفاع کرسکتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اچھا سکور تھا۔ ہمیں قابل دفاع  اسکور  مل گیا تھا۔ ہمیں اپنی بیٹنگ اور بولنگ پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے معیار کو بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔

آئی پی ایل 2021 کے یو اے ای لیگ میں راجستھان نے پنجاب کنگز کے خلاف دو رنز کی فتح سے آغاز کیا لیکن پھر اپنے دوسرے میچ میں دہلی کیپیٹلز سے 33 رنز سے ہار گیا اور اب اسے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف سات وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔راجستھان کا اگلا مقابلہ چہارشنبہ  29 ستمبر کو رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا کیونکہ وہ ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کے اپنے امکانات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔