Sunday, June 8, 2025
Homesliderبھارت جوڑویاترا  ، ہندوستان  میں نفرت پر محبت کی فتح ہوگی :...

بھارت جوڑویاترا  ، ہندوستان  میں نفرت پر محبت کی فتح ہوگی : کانگریس

- Advertisement -
- Advertisement -

کنیا کماری۔بھارت جوڑو یاترا  کے آغاز کے موقع پر کانگریس نے کہا کہ یہ یاترا ہندوستانی سیاست میں ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے اور بالآخر نفرت پر ایک جیت ہے۔ پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے صبح سری پیرمبدور میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا اور یاترا شروع کرنے سے پہلے ایک دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔راجیو گاندھی کو تین دہائیاں قبل تمل ناڈو کے سریپرمبدور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔
راہول گاندھی نے اپنے والد کی یادگار پر پھول چڑھائے اور دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔اس کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیامیں نے نفرت اورتقسیم کی سیاست کی وجہ سے اپنے والد کو کھو دیا ہے۔میں اپنے ملک کو مزید نہیں کھو سکتا۔نفرت پر محبت کی فتح ہوگی۔ہم سب مل کر جیتیں گے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا7 ستمبر 2022، ایک دن جب ملک کی سب سے قدیم سیاسی پارٹی اپنی سب سے طویل پد یاترا شروع کرے گی۔ آج کا دن پرسکون غور و فکر اور ایک نئی شروعات کا دن ہے۔ انہوں نے کہا یہ ہندوستانی سیاست میں ایک اہم موڑ ہے۔ ایک نئی شروعات کی علامت۔
راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں ذات پات اور مذہب کے نام پر نفرت پھیلی ہوئی ہے اور اگر اس صورتحال کو نہ سنبھالا گیا تو ملک تباہ ہو جائے گا۔ ہم خانہ جنگی کی طرف جا سکتے ہیں۔انہوں نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے آغاز سے قبل نامہ نگاروں سے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اچھی ہوش رکھیں اور صورتحال کو سمجھیں۔راہول شام کو یہاں ساحل سمندر کے قریب ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اپنی یاترا کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ تاہم راہول گاندھی اور 118 دیگر بھارت یاتری 8 ستمبر کی صبح پد یاترا کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
راہول جلسہ عام سے پہلے یہاں گاندھی منڈپم میں ایک دعائیہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ ایک تقریب میں شرکت کریں گے جہاں تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن انہیں قومی پرچم سونپیں گے۔راہول وویکانند راک میموریل، تروولوور مجسمہ اور کامراج میموریل کا بھی دورہ کریں گے۔پد یاترا 11 ستمبر کو کیرالہ پہنچے گی اور اگلے 18 دنوں تک ریاست کا سفر کرتے ہوئے 30 ستمبر کو کرناٹک پہنچے گی اور پھر شمال کی طرف دوسری ریاستوں میں جائے گی۔