Tuesday, June 10, 2025
Homeتازہ ترین خبریںبہار میں عصمت دری کی ناکام کو شش کے بعد ملزم نے...

بہار میں عصمت دری کی ناکام کو شش کے بعد ملزم نے خاتون کو آگ لگادی

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ: بہار کے مظفر پور ضلع میں 7دسمبر کو عصمت دری کی ناکام کوشش کے بعدملزم کی جانب سے آگ لگا دینے کے واقعہ میں جل جانے والی 23سالہ خاتون کی پیر کی رات موت ہو گئی۔80 فیصد جل چکی اس خاتون کا پٹنہ کے اپولو اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔اس دوران اس کی موت ہو گئی۔

متاثرہ کے لواحقین نے بتایا کہ پیر کی رات تقریبا 11.40 بجے خاتون کی موت ہو گئی۔مظفر پور ضلعی انتظامیہ نے خاتون کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات بر داشت کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔متاثرہ کے لواحقین کے مطابق،اس کے آخری الفاظ تھے،”میں انصاف چاہتی ہوں“۔جس شخص نے یہ جرم کیا ہے،اسے پھانسی دی جانی چاہئے“۔

مذ کورہ خاتون کی موت کی خبر سے مظفر پور ضلع کے اس گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔متاثرہ کو راجہ رائے نامی شخص نے اغوا کیا تھا،جس نے 7

دسمبر کو عصمت دری کی کو شش کی۔ لڑ کی کی جانب سے مخالفت کرنے پر اس پر مٹی کا تیل ڈال کر اس کو آگ لگا دیاتھا۔

مظفر پور کے اہیا پور پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق، جب خاتون کے ساتھ ملزم اس حرکت کی کوشش کر رہا تھا،اس وقت خاتون کے ساتھ اسکی نابالغ بھتیجی اور بھتیجہ بھی تھے۔خاتون کی جانب سے مخالفت کی وجہ سے عصمت دری میں ناکام ہونے پر ملزم نے اس پر مٹی کا تیل دال کر آگ لگا دیا تھا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔