Thursday, March 20, 2025
Homesliderبین الاقوامی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ: سعودی

بین الاقوامی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ: سعودی

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب کے وزیر صحت نے کہا کہ سعودی عرب کے لئے بین الاقوامی پروازوں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر منحصر ہے۔ توفیق الربیعہ نے کہا کہ ہم سب کی حفاظت کا خیال رکھتے ہیں اور اس طرح ہم تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں اور جب وائرس کا پھیلاؤ کم ہوگا اور حالات بہتر ہوں گے تو بین الاقوامی پروازوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہمارے پاس ابھی بھی کورونا  مریض ہیں ، ہم ہمیشہ صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ ہم صحیح فیصلہ لیں سکیں ۔ ہمارا فیصلہ شاہ سلمان کی ہدایت پر وائرس کے پھیلاؤ اور مجموعی صورتحال پر مبنی ہے۔ سعودی عرب نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے 15 مارچ کو بین الاقوامی پروازیں معطل کردی تھیں۔سعودی نے ملک سے باہر کے باشندوں کے لئے ویزا اور رہائشی اجازت نامے میں توسیع کردی جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے واپس نہیں آسکتے ہیں۔